مان لیا کہ ملالہ کو خوامخواہ شہرت دی - TopicsExpress



          

مان لیا کہ ملالہ کو خوامخواہ شہرت دی گئی۔۔ مان لیا کہ ملالہ کا یوں منظر عام پر آنا “عالم اسلام” کے خلاف ایک بھیانک سازش ہے۔۔ چلیے یہ بھی درست کہ اسے برطانوی شہریت اسی وجہ سے دی گئی کیونکہ یہ کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے،، میں یہ بھی مان لیتا ہوں کہ وہ “ڈائری” جو بی بی سی اردو میں ملالہ کہ نام سے شائع ہوئی وہ بھی من گھڑت ہے۔۔ ہاں۔۔!! امریکی سفیر یا دیگر غیر ملکی نمائندوں سے اپنے ماں باپ کے ساتھ ملاقاتیں بھی ایک سنگین “پاپ” ہے۔۔ مزید یہ کہ ملالہ کا باپ جو سکول چلاتا تھا وہ بھی ایک “صیہونی” ادارے کی مالی مدد سے چلتا تھا، اور ملالہ کا حصول تعلیم کا شوق بھی “تہتر” کے آئین کی رو سے گناہ کبیرہ تھا۔ یہ بھی درست کہ ملالہ کو کبھی کوئی گولی لگی ہی نہیں اور اسکا ثبوت وہ چند تصویریں ہیں جن میں ایک جگہ سٹریچر پر ملالہ نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں اور پھر جب اسے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو اس کے کپڑوں کا رنگ گلابی تھا۔۔ اور یہ بھی کہ کوئین الزبتھ اسپتال برمنگھم سے روزانہ کی بنیاد پر ملالہ کی صحت کے بارے جو پیغامات اور ویڈیوز نشر ہوتی تھیں وہ بھی ایک ڈرامہ تھا۔۔ مزید کچھ؟؟ چلیں یہ سب مان لیا۔۔ ان اعتراضات پر من و عن ایمان لایا جانا چاہیے۔۔ کیونکہ اس کے بغیر ایمان ادھورا رہ جانے کا قوی خدشہ ہے۔۔ laaltain/malala-un-address
Posted on: Sat, 13 Jul 2013 20:02:47 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015