حضرت عائشہ رضی الله عنھا نے بیان کیا - TopicsExpress



          

حضرت عائشہ رضی الله عنھا نے بیان کیا کہ تین باتیں ایسی ہیں کے جو کوئی ان کو مانتا ہے اس نے الله پر بڑا جھوٹ باندھا ١.جو کوئی یہ کہے رسول الله صلی الله عليه وسلم نے شب معراج میں اپنے رب کو دیکھا وہ جھوٹا ہے ٢. جو شخص تم سے کہے کے آپ صلی الله عليه وسلم آ نے والے کل کی بات جانتے تھے اس نے الله پر جھوٹ باندھا (قرآن میں) الله فرماتا ہے آسمانوں اور زمین میں سواے الله کے غیب کی بات کوئی نہیں جانتا Surah Naml:65 ٣. جس نے کہا کے آپ صلی الله عليه وسلم نے تبلیغ دین میں کوئی بات چھپائی وہ بھی جھوٹا ہے Surah Al-Maeda:67 Sahih Muslim: 439 Sahih Bukhari: 4612, 4855, 7380, 7531 Tirmidhi: 3068, 3278 سیدنا ابو ذر غفاری رضی الله عنه سے روایت ہے کے میں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم سے پوچھا: کیا آپ صلی الله عليه وسلم نے اپنے رب کو دیکھا؟ آپ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: وہ تو نور ہے، میں اس کو کیسے دیکھتا. صحیح مسلم: 443 سنن ترمذی: 3282 Irfan
Posted on: Thu, 03 Oct 2013 11:40:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015