'اصلی ہیرے' وزیر اعلیٰ محمد شہباز - TopicsExpress



          

'اصلی ہیرے' وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کے دوران سٹیج پر بیٹھے مسلسل نوٹس لیتے رہے اور فی البدیہہ خطاب کیا۔ تقریب میں ایسے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات بھی شریک ہوئے جو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت بھی کرتے ہیں۔ محنت کش بچوں نے اپنی کامیابی کی روداد سنا کر حاضرین کو حیران کردیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے انتخابی حلقہ جام پور سے تعلق رکھنے والے ایاز احمد نے بتایا کہ وہ والد کو فالج ہونے کے بعد رکشہ چلا کر خاندان کا پیٹ پالتا رہا اور ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھی۔ کیا یہ بھی انقلاب ہی نہیں کہ غریب اور مڈل کلاس اپنی محنت اور عزم و ہمت سے کام لیکر نہ صورف تعلیمی اسناد بلکہ پوزیشنیں بھی حاصل کررہے ہیں اور دوسری طرف نوابوں، پیروں اور وزیروں مشیروں کی اخلاق باختہ اولادیں جعلی ڈگریوں خریدنے پر مجبور ہیں،،، سر سید احمد خان نے اس دور کے نوابوں اور وڈیروں کو یہی پیغام دیا تھا کہ اگر تم لوگوں نے تعلیم حاصل نہ کی تو کمی کمینوں کی اولاد حکومت کرے گی اور تم انکے دربان ہوگے۔ ممنون حسین کے صدر منتخب ہونے پر سب سے زیادہ نکلیف اسی مراعات یافتہ طبقے کو ہوئی جو اپنے آپ کو اس ملک کا مالک و مختار سمجھتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ صرف وہی حکمرانی کرنے کے خدائی احکامات سے لیس ہے،،، کبھی انہیں تندور والا کہہ کر بے عزت کرنے کی کوشش کی گئی تو کبھی دہی بھلے اور فروٹ چاٹ کے طعنے دئیے گئے مگر پاکستانی عوام کے دلوں میں اس ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے صدر کے احترام میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔ محسن رفیق
Posted on: Mon, 19 Aug 2013 01:41:40 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015