░▒▓████► Subh Bakhair - TopicsExpress



          

░▒▓████► Subh Bakhair ◄████▓▒░ Wednesday, 19 June 2013, Shaban 09, 1434 A.H. =●=●=●=●=●=● Sura al-Baqarah 26-30 =●=●=●=●=●=● 26. بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ (سمجھانے کے لئے) کوئی بھی مثال بیان فرمائے (خواہ) مچھر کی ہو یا (ایسی چیز کی جو حقارت میں) اس سے بھی بڑھ کر ہو، تو جو لوگ ایمان لائے وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ان کے رب کی طرف سے حق (کی نشاندہی) ہے، اور جنہوں نے کفر اختیار کیا وہ (اسے سن کر یہ) کہتے ہیں کہ ایسی تمثیل سے اللہ کو کیا سروکار؟ (اس طرح) اللہ ایک ہی بات کے ذریعے بہت سے لوگوں کو گمراہ ٹھہراتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے اور اس سے صرف انہی کو گمراہی میں ڈالتا ہے جو (پہلے ہی) نافرمان ہیں =●=●=● English: =●=●=● 26. Indeed, Allah is not reluctant to narrate some example (for better comprehension), whether of a mosquito or something even more (disgusting) than that. The believers know well that this example is (a pointer to the truth) from their Lord. But those who have adopted disbelief ask (on hearing): ‘What could Allah mean by this example?’ (In this way) Allah holds many astray, and guides many aright with the same example. And by this He leaves in error only those who are (already) disobedient. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 27. (یہ نافرمان وہ لوگ ہیں) جو اللہ کے عہد کو اس سے پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں، اور اس (تعلق) کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں =●=●=● English: =●=●=● 27. (These disobedient people are those) who break the promise of Allah after having confirmed it, and break that (relationship) which Allah has ordered to be joined, and create disorder in the land. It is they who are the losers. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 28. تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے اس نے تمہیں زندگی بخشی، پھر تمہیں موت سے ہمکنار کرے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے =●=●=● English: =●=●=● 28. How can you deny Allah, whereas you were lifeless and He gave you life, then He will cause you to die and will again bring you back to life, and then to Him you will be returned? =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 29. وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا، پھر وہ (کائنات کے) بالائی حصوں کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے انہیں درست کر کے ان کے سات آسمانی طبقات بنا دیئے، اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے =●=●=● English: =●=●=● 29. He is the One Who created for you all that is in the earth. Then He turned towards the higher regions (of the universe) and perfected them into seven heavenly firmaments. And He has full knowledge of everything. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 30. اور (وہ وقت یاد کریں) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں، انہوں نے عرض کیا: کیا تُو زمین میں کسی ایسے شخص کو (نائب) بنائے گا جو اس میں فساد انگیزی کرے گا اور خونریزی کرے گا؟ حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (ہمہ وقت) پاکیزگی بیان کرتے ہیں، (اللہ نے) فرمایا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے =●=●=● English: =●=●=● 30. And (recall) when your Lord said to the angels: ‘I am about to place My vicegerent on the earth.’ They submitted: ‘Will You put Your (vicegerent) on the earth such as will do mischief in it and shed blood, whilst we are engaged in glorifying You with celebrating Your Praise and extolling Your Holiness (all the time)?’ (Allah) said: ‘I know that which you do not know.’ ========================= ♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠ =========================
Posted on: Wed, 19 Jun 2013 05:03:19 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015