Today the US invests on civil wars and has hopes in a #Shia- - TopicsExpress



          

Today the US invests on civil wars and has hopes in a #Shia- #Sunni war to knock out the #IslamicAwakening. Today the dregs of Saddam’s regime and a bunch of ignorant people commit crimes in #Iraq. What is happening in Iraq is not a Sunni-Shia war, but a war by #terrorists against opponents of terrorism; by West-lovers against supporters of nations independence. Ayatollah Khamenei, 6/28/2014 قائدانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اٹھائيس جولائي کے شہدا اور اسي طرح تہران کے شہيدوں کے اہل خانہ اور مسلط کردہ جنگ ميں معذورہوجانےوالے جانبازوں سے ملاقات ميں علاقے منجملہ عراق کے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے فرمايا کہ جوکچھ آج عراق ميں ہورہا ہے وہ دہشت گردوں اور مغرب نوازوں کي دہشت گردي کے مخالفين اور قوموں کي آزادي کے حاميوں کي جنگ ہے ۔ قائدانقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے آغاز ميں ماہ مبارک رمضان کي آمد کا ذکرکرتے ہوئے اس عظيم مہينے کو پرودگارکريم کي بارگاہ کي جانب مخلصانہ اور عشق وعقيدے کے ساتھ توجہ دينے کا مہينہ قرارديا اور معاشرے کے ہر فرد کو سفارش کي کہ وہ اس ماہ مبارک سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بارگاہ الہي سے طلب توفيق و رحمت و مغفرت کرے ۔ قائد انقلاب اسلامي نے اس کے بعد فرمايا کہ ايک ايسے وقت جب انساني حقوق کا دم بھرنےوالے مغربي ممالک ملت ايران کا خون بہانےوالے دہشت گردوں کو اپني آغوش ميں جگہ دے رہے ہيں اسلامي جمہوريہ ايران پر جو سب سے زيادہ دہشت گردي کا نشانہ بناہے اور جس کے حقوق سب سے زيادہ پامال کئے گئے ہيں اس قسم کے الزامات عائد کرتے ہيں اور يہ حقائق مغربي ملکوں کے دعوؤں کو پرکھنے اور سمجھنے کا بہترين معيار ہے ۔ آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے علاقے کے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے فرمايا کہ دشمنان اسلام نے آج قوموں کے درميان خانہ جنگي کي آگ بھڑکانے پر سرمايہ کاري کررکھي ہے تاکہ قوموں کو مذہب اور قوميت و نسل کے نام پر ايک دوسرے سے لڑائيں ۔ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عراق اور بعض ديگر ملکوں کے واقعات کے بارے ميں سامراجي طاقتوں کےذريعے جو پروپيگنڈے کئے جارہے ہيں ان سے يہ ثابت ہوتا ہے کہ يہ ممالک شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان جنگ سے اميديں وابستہ کئے ہوئے ہيں اور يہ ممالک عراق کے واقعات کو جھوٹے انداز ميں شيعہ اور سني کي جنگ بناکر پيش کررہے ہيں ۔ قائدانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عراق کي جنگ شيعہ و سني کي جنگ نہيں ہے بلکہ دہشت گردوں کي دہشت گردي کے مخالفين سے اور امريکا اور مغرب نوازوں کي قوموں کي آزادي کے طرفداروں سے جنگ ہے۔ آپ نے فرمايا کہ يہ انسانيت اور ودرندگي و بربريت کے درميان جنگ ہے ۔ قائد انقلاب اسلامي نے بعض ديگر ملکوں ميں بھي عراق جيسے ہي حالات پيدا کرنے کي دشمنوں کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ قوموں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کي حرکتوں اور اقدامات پر گہري نظر رکھيں اور انہيں يہ جان لينا چاہئے کہ دشمن مسلم قوموں کي عزت اور آزادي کو نابود کرنے ميں کسي بھي اقدام سے دريغ نہيں کرے گا ۔ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ عالمي سامراج نے آج جو شيعہ و سني کي جنگ کا پروپيگنڈہ کررکھا ہے اس کا مقصد عالم اسلام ميں جاري اسلامي بيداري سے سامراجي طاقتوں کے لئے پيدا ہونے والے خطرات سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے اور سامراجي طاقتيں چاہتي ہيں کہ وہ اسلامي بيداري کو نابو کرديں۔ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا بنيادي طريقہ اسلامي جمہوريت کو عملي جامہ پہنانا ہے اور اسي طريقے سے دشمنوں کا مقابلہ کيا جاسکتا ہے ۔ آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ ايران کے بابصيرت اور شجاع عوام نے اپنے اتحاد ہوشياري اور بصيرت کے ذريعے اور اللہ کے فضل و کرم سے اب تک دشمن کو شکست دي ہے اورآئندہ بھي سامراجي طاقتوں کےسبھي حملوں اور سازشوں کو ناکام بنائيں گے۔ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ سامراجي محاذ کو بالآخر اسلامي بيداري کے مقابلےميں شکست کا منہ ديکھنا ہي پڑے گا ۔ #terrorism #Iraq #ISIL #داعش # #ISIS #Shia #Sunni #Ummah
Posted on: Mon, 30 Jun 2014 09:56:15 +0000

Trending Topics



There-are-many-things-in-this-world-that-bring-a-person-closer-to-topic-10205428751259778">There are many things in this world that bring a person closer to
The world to come in Rabbinical Judaism is a world where the New
be fooled and definitely, dont settle.......... Sure,

Recently Viewed Topics




© 2015