میدان عرفات کی مرکزی مسجد ' مسجد - TopicsExpress



          

میدان عرفات کی مرکزی مسجد ' مسجد نمرہ 'میں آخر ان سبز ٹیوب لا یٹوں کی کیا ضرورت تھی - __________________________________________ AH...LAN QUIZ NO.116 فرام دی ڈسک آف خاکروب حرمین الشریفین وسیم اح...مد صدیقی خاکی ...پاینر--- ویب سائٹ--- "اہلا O3OO-9207471 [پاکستان] ------------------------------------------------------------ نوٹ ١ -اگر اپ سوال کا جواب نہ دن چاہیں لیکن جواب جاننے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو اپ کم از کم LIKE پر ضرور کلک کریں --تاکہ جب جواب دیا جایے تو اپ تک بھی پہنچ سکے-- ٢ - اور آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی اس سوال کو مزید آگے اپنے اپنے دوستوں میں شئر کریں تاکہ سوال زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے -جزاک الله خیر - ------------------------------------------------------------------ FIRST the question given in urdu then in english ====================================== سوال ------------ اس تصویر میں کھڑے، بیٹھے ، لیٹے سب کے سب حالت احرام میں ہیں --- لگتا ہے کوئی خاص مقام ہے مگر یہاں یہ سبز ٹیوب لائٹ کیوں لگائی گیی ہے - یاد رہے اس تصویر میں تو یہ ایک ہی سبز ٹیوب لائٹ نظر آ رہی ہے لکن اصل میں یہ سبز ٹیوب لائٹوں کے ایک قطار ہے جو ترتیب سے موجود ستونوں پر لگی ہیں - کیا آپ بتا سکتے ہیں ١- یہ کونسا مقام ہے ؟ ٢- یہاں سبز ٹیوب لائٹ کیوں لگائی گئی ہیں ؟ اس کی کیا تیکنیکی وجہہ ہے ؟ اور پھر اپ کے پاس ایسی لاتعداد تصویر اور معلومات کے لیے وسیم کی ویب "اہلا" تو ہے ہی- CLICK ahlanpk.org/ ----------------------------------------------------------------------- In this pic you may see pilgrims standing , sitting and lying in estate of Ahram which means it is some special place for them. But why this green tube light is fixed here. It is not only one green tube light as you see in this pic but many more are fixed in a row in many pillars at this spot. ONE THING I CAN TELL YOU SUCH GREEN TUBE LIGHTS ARE FIXED HERE FOR SOME TECHNICAL REASON. CAN YOU TELL: 1. WHICH PLACE IS IT ? NAME REQUIRED. 2. WHAT IS THE TECHNICAL REASON OF FIXING GREEN TUBE LIGHTS HERE ? AND ONE THING MORE you have waseem web AHLAN for such unique pic and interesting information. So why do you not click it: ahlanpk.org/ ------------------------------------------------------------------- جواب حاضر ہے - ------------------------ اس سوال کا درست جواب بھائی دانش جی احمد ، بھائی عدل شہزاد اور بھائی خواجہ رشید علی نے دیا جو مبارکباد کے مستحق ہیں - الله رب العزت انکے علم اور عمر میں اضافہ فرمائیں - امین - یہ عرفات کے میدان میں موجود عرفات کی مرکزی مسجد " مسجد نمرہ " کے اندرونی ہال کے تصویر ہے - عرفات وہ مقدس میدان ہے جہاں حج کا رکن اعظم " وقفوف " ہر سال ٩ زلحجھ کو ادا کیا جاتا ہے - اور یہ حج کا اتنا اہم اور بنیادی رکن ہے کہ اگر کسی حاجی نے یہ رکن نہ کیا اور باقی حج کے ارکان کر بھی لیے تو اسکا حج نہ ہوا "وقوف "در اصل ٩ زلھجھ کو عرفات کے میدان میں حاجیوں کے اس قیام کو کہتے ہیں جو صبح سے غروب آفتاب تک رہتا ہے - گویا حاجیوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اس دیں جب بھی عرفات کے میدان میں پہچیں تو پھر غروب آفتاب تک اس سے باہر نہ نکلیں - - عرفات حاجیوں کے لیے کس قدر اہم اور مقدس ہے کہ وہ ہر ہال میں اس میدان میں جگہہ حاصل کرتے ہیں لیکن اگر "وقوف " کا یہ فریضہ ادا کرنے کے لئے انھیں عرفات کے مرکزی مسجد "مسجد نمرہ " کے اندر جگہہ مل جائے تو انکی خوش نصیبی پر جتنا رشک کیا جائے کم ہے - لاکھوں حاجیوں کے موجودگی میں چند ہزار لوگ ہی مسجد نمرہ میں جگہہ حاصل کر پاتے ہیں - لیکن اس تیکنیکی بات کا کم لوگوں کو ہی علم ہے کہ مسجد نمرہ مکمل طور سے عرفات کی حدود میں شامل نہیں ہے بلکہ اسکی جدید توسیع کے بعد اسکا کچھ حصہ میدان عرفات سے باہر نکل گیا ہے - لیہذا مسجد نمرہ میں وقوف کرنا جہاں بہت عزاز اور ثواب کا باعت ہے وہیں اس بات کا بھی امکان ہے کہ کوئی حاجی مسجد کے اس حصے میں چلا جایے جو عرفات میں ہے ہی نہیں تو اسکا حج ہی باطل ہو جایے گا - اس لیے مسجد نمرہ کے اندرونی ہال میں سبز ٹیوب لائٹیں لگا کر اس بات کے نشان دہی کی گیی ہے کہ حاجی ان سبز لائٹوں سے آگے نہ جائیں کیوں کہ مسجد کا یہ حصہ حدود عرفات میں نہیں ہے - اھلا ' کے آج کے سوال میں مسجد نمرہ کے اندرونی ہال میں لگی ان ہی ٹیوب لائٹوں میں سے ایک کی تصویر دی گئی ہے جو مسجد نمرہ کے اندر حدود عرفات کا تعین کرتی ہے بات مسجد نمرہ کی ہو رہی ہے تو یہ دلچسپ بات بھی نوٹ کرلیں کہ یہ دنیا کی واحد مسجد ہے جہاں ایک مکمل سال میں صرف ایک اذان دی جاتی ہے اور صرف دو نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں -صرف ٩ زیلھجہ جو حج کا دن ہوتا ہے ، یہاں ظہر کی اذان دی جاتی ہے اور اس ہی اذان کے تحت ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ پڑھ لی جاتی ہیں - عصر کیوں کہ وقت سے پہلے پڑھ لی جاتی ہے لہذا عصر کے وقت عصر کی اذان کا جواز باقی نہیں رہتا - اسی طرح حاجی غروب آفتاب کے بعد عرفات سے باہر نکلتے ہیں لیکن حاجیوں کو مغرب کی نماز عرفات میں ادا کرنے کی شرعی اجازت ہہیں ، انھیں یہ نماز عرفات سے نکل کر مزدلفہ کے میدان میں ادا کرنی ہوتی ہے جسکی وجہ سے مسجد نمرہ میں مغرب کی اذان اور نماز کا اہتمام نہین ہوتا - اور پھر پورا سال کیوں کہ یہاں کوئی ہوتا ہی نہیں ، لہذا یہاں پورا سال کوئی اذان اور نماز نہیں ہوتی- اور مسجد نمرہ کا وہ حصہ جو عرفات سے باہر ہے وہاں تو آج تک تیکنیکی وجہ سے کوئی با جماعت نماز ہو ہی نہ سکی ہے اور شاید قیامت تک کبھی ہو بھی نہ سکے -- NOTE: after reading ANWSER,you must CLICK ON "LIKE" on this comment. It will tell me that you have got the ANSWER and it will help me to tag you next QUIZ as special participant. -------------------------------------------------- ANSWER IN ENGLISH ------------------------------ It is the pic of Masjid nimrah situated in the plain of ARFAT WHERE THE MOST IMPORTANT AND unavoidable ritual of haj is offered on 9th of zihijah. Since the whole MASJID NIMRAH does not come under the territory of ARFAT M SO GREEN TUBE LIGHTS ARE FIXED THERE JUST TO KEEP PILGRIMS AWAY FROM out of arfat territories. GREEN TUBE LIGHTS ARE THE DEAD POINT OF ARFAT IN MASJID NIMRAH AND NO PILGRIMS ALLOED ON HAJ DAY TO GO BEYOND THESE LIGHTS
Posted on: Sun, 06 Oct 2013 06:13:10 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015