Ali Sherazi انٹر نیٹ کی دنیا ویب سائیٹس (Web - TopicsExpress



          

Ali Sherazi انٹر نیٹ کی دنیا ویب سائیٹس (Web Sites) کے نام سے جانی جاتی ہے ویب (Web) یعنی جالہ (مکڑی کا جالہ ) ایک ایسا جال جو آپ کو جب چاہے اپنے لپیٹے میں لے لیتا ہے اور جب جی چاہے باہر اچھال دیتا ہے فیس بک (یا فیک بک) ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے، بے شک یہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ یہاں "اکثر" رشتے مصنوعی ہیں ! بہن، بھائی ، دوستی سے لے کر پیار اور محبت تک کے رشتوں کا تو جیسے بازار گرم ہے یہاں، ان مصنوعی رشتوں کی آڑ میں ہم شائد اپنی ان ادھوری خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جن کی ہماری حقیقی زندگی اور حقیقی رشتوں میں کمی ہوتی ہے فیس بک پر سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب دل بھر جاتا ہے تو ہم ان رشتوں کو ایسے تحلیل کر دیتے ہیں کہ جیسا انکا کوئی وجود ہی نہ ہو ! محض اپنی انا کو تسکین دینے چکر میں میں ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان مصنوعی چہروں کے پیچھے لوگ تو اصلی ہی ہیں جو ہمارے کسی غلط قدم یا فعل سے (Hurt) ہو سکتے ہیں ، آپ خود سکون پانے کے خواہشمند ہیں تو دوسروں کو سکون دیجئے ہمیشہ سب کی بھلائی مد نظر رکھئے اور دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیجئے جیسا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے لئے پانا چاھتے ہوں ! الله پاک آپ کو خوش رکھے اور آپ کو دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین ثم آمین
Posted on: Tue, 03 Sep 2013 16:34:50 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015