Daily Nai Baat متحدہ کے قائد الطاف حسین نے - TopicsExpress



          

Daily Nai Baat متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پھر وہی بیان دیا ہے جو انہوں نے انتخابات سے چند روز پہلے دیا تھا اور جس کے بارے میں متحدہ کے رہنماؤں نے برہم ہو کر کہا تھا کہ اس کا مطلب وہ نہیں جو چھپا ہے۔ الطاف حسین نے نائن زیرو پراپنے تازہ ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ متحدہ سے پاکستانیت نہ چھینو، جس روز چھین لی گئی، اس روز پاکستان ختم ہو جائے گا۔انہوں نے فوج کے خلاف بھی بات کی جو لائیو نشر ہوئی، بعد میں چینلز نے حذف کر دی۔ متحدہ کے رہنما ایک بار پھر وضاحت فرما دیں (شاید ان سطروں کے چھپنے تک فرما بھی دی ہو) کہ اس بار الطاف کی تقریر کا کیا مطلب ہے، مطلب وہ نہیں ہے جو اخبار میں چھپا ہے تو کیاہے۔ یہ بھی فرما دیں کہ متحدہ سے پاکستانیت کون چھین رہا ہے۔ وہ پچھلے چودہ برسوں سے مسلسل حکومت میں رہی ہے کیا حکومت میں رہنا پاکستانیت چھن جانے کے برابر ہے۔ اب بھی اس کی گورنری ہے اور صوبائی حکومت میں شمولیت کے لئے دعوت دی گئی ہے جسے قبول کرنے میں وہ خود ہی سوچ بچار کا شکار ہوگئی ہے۔ ایسی سوچ بچار اس نے پہلے تو کبھی نہیں کی؟ کالم از عبد اللہ طارق سہیل
Posted on: Wed, 19 Jun 2013 06:33:11 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015