Great Leader... Great Thinking..... Qaid e Azam Muhammad Ali - TopicsExpress



          

Great Leader... Great Thinking..... Qaid e Azam Muhammad Ali jinnah دہلی مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی کا جلسہ امپیریل ہوٹل میں ہو رہا تھا، خاکساروں نے گڑبڑ کی، سارا ہنگامہ قائد اعظم کے خلاف تھا، لیکن سارے ہنگامے میں جو شخص سب سے پرسکون رہا، وہ خود قائد اعظم تھے، جب میٹنگ انتشار کا شکار ہو کر ختم ہوگئی تو وہ بڑے اطمینان سے تنہا باہر جانے لگے، یہ دیکھ کر پیرآف مانکی شریف نے آپ سے کہا ، آپ اس طرح باہر نہ جایئے،کہیں آپ کو کچھ نہ ہوجائے، ہم آپ کے ساتھ چلتے ہیں، قائد اعظم نے کہا نہیں، اس کی ضرورت نہیں اور آسمان کی طرف انگلی اٹھاتے ہوئے کہا،کیا وہ (خدا)وہاں نہیں؟۔ اسی طرح 1946ءمیں جب قائد اعظم شملہ تشریف لے گئے تو بعض لیگی کارکنوں نے محسوس کیا کہ قائداعظم کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، ایک کارکن نے آپ سے کہا جناب ہمیں معلوم ہے کہ دشمن آپ کی جان کے در پے ہیں، اس لیے اجازت دیجئے کہ ضروری حفاظتی اقدامات کئے جائیں، جس پر قائداعظم نے فرمایا مجھے اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے، خدا ہی سب سے بڑا محافظ اور چارہ ساز ہے، آپ فکر مند نہ ہوں۔
Posted on: Sat, 10 Aug 2013 10:33:34 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015