Hadith No: 324 حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ - TopicsExpress



          

Hadith No: 324 حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ هُوَ ابْنُ سَلاَمٍ ـ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ كُنَّا نَمْنَعُ عَوَاتِقَنَا أَنْ يَخْرُجْنَ فِي الْعِيدَيْنِ، فَقَدِمَتِ امْرَأَةٌ فَنَزَلَتْ قَصْرَ بَنِي خَلَفٍ، فَحَدَّثَتْ عَنْ أُخْتِهَا، وَكَانَ زَوْجُ أُخْتِهَا غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثِنْتَىْ عَشَرَةَ، وَكَانَتْ أُخْتِي مَعَهُ فِي سِتٍّ. قَالَتْ كُنَّا نُدَاوِي الْكَلْمَى، وَنَقُومُ عَلَى الْمَرْضَى، فَسَأَلَتْ أُخْتِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَعَلَى إِحْدَانَا بَأْسٌ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهَا جِلْبَابٌ أَنْ لاَ تَخْرُجَ قَالَ لِتُلْبِسْهَا صَاحِبَتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا، وَلْتَشْهَدِ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ . فَلَمَّا قَدِمَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ سَأَلْتُهَا أَسَمِعْتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ بِأَبِي نَعَمْ ـ وَكَانَتْ لاَ تَذْكُرُهُ إِلاَّ قَالَتْ بِأَبِي ـ سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَخْرُجُ الْعَوَاتِقُ وَذَوَاتُ الْخُدُورِ، أَوِ الْعَوَاتِقُ ذَوَاتُ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضُ، وَلْيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُؤْمِنِينَ، وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ الْمُصَلَّى . قَالَتْ حَفْصَةُ فَقُلْتُ الْحُيَّضُ فَقَالَتْ أَلَيْسَ تَشْهَدُ عَرَفَةَ وَكَذَا وَكَذَا Narrated By Aiyub : Hafsa said, We used to forbid our young women to go out for the two Id prayers. A woman came and stayed at the palace of Bani Khalaf and she narrated about her sister whose husband took part in twelve holy battles along with the Prophet and her sister was with her husband in six (out of these twelve). She (the womans sister) said, We used to treat the wounded, look after the patients and once I asked the Prophet, Is there any harm for any of us to stay at home if she doesnt have a veil? He said, She should cover herself with the veil of her companion and should participate in the good deeds and in the religious gathering of the Muslims. When Um Atiya came I asked her whether she had heard it from the Prophet. She replied, Yes. May my father be sacrificed for him (the Prophet)! (Whenever she mentioned the Prophet she used to say, May my father be sacrificed for him) I have heard the Prophet saying, The unmarried young virgins and the mature girl who stay often screened or the young unmarried virgins who often stay screened and the menstruating women should come out and participate in the good deeds as well as the religious gathering of the faithful believers but the menstruating women should keep away from the Musalla (praying place). Hafsa asked Um Atiya surprisingly, Do you say the menstruating women? She replied, Doesnt a menstruating woman attend Arafat (Hajj) and such and such (other deeds)? حضرت حفصہ بنت سیرین رحمۃ اللہ علیہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں ہم کنواری لڑکیوں کو عید کے دنوں میں نکلنے سے منع کرتے تھے۔ایک بار ایسا ہوا کہ ایک عورت آئی اور بنی خلف کےمحل میں اُتری اس نے اپنی بہن (اُم عطیہ رضی اللہ عنہا) سے حدیث بیان کی اس کے بہنوئی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارہ جہاد کئے تھے (وہ عورت کہتی تھی) کہ چھ جہادوں میں میری بہن بھی آپ کے ساتھ تھی تو ہم زخمیوں کی مرہم پٹی اور بیماروں کی خبر گیری کیا کرتیں ۔ایک بار میری بہن نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اگر ہم میں سے کسی عورت کے پاس چادر نہ ہو اور وہ (عید کے دن) نہ نکلے تو کچھ بُرائی تو نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی سہیلی اپنی چادر اس کو اُڑھا دے اس کو چاہیے کہ ثواب کے کاموں میں اورمسلمانوں کی دعا میں شریک ہو،حضرت حفصہ نے کہا: جب اُم عطیہ آئیں تو میں نے ان سے پُوچھا کیا تم نے یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے انہوں نے کہا میرا باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان اور اُم عطیہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتیں تو یوں کہتیں میرا باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کنواری عورتیں اور پردے والیاں اور حیض والیاں(یہ سب عید کےدن) نکلیں اور ثواب کے کام اورمسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حیض والیاں نماز کی جگہ سے الگ رہیں حفصہ نے کہا: کیا حیض والیاں بھی نکلیں اُم عطیہ نے کہا: حیض والیاں کیا عرفات میں نہیں آتیں اور فلاں فلاں مقاموں میں ۔ صحیح البخاری كتاب الحيض
Posted on: Wed, 30 Oct 2013 08:34:56 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015