Saeed السلام علیکم دوستو۔۔ آج فیس بک - TopicsExpress



          

Saeed السلام علیکم دوستو۔۔ آج فیس بک پر کئیےگئے کومنٹس کے بارے میں کچھ عرض کرنے کا دل چاہ رھاھے۔۔۔ اچھا اور برا ہونے کے لئے لڑکی یا لڑکا ہونا شرط نہیں ہے ، دونوں میں سے کوئی بھی اچھا یا برا ہو سکتا ہے مگر گستاخی معاف یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ واہیات اور گندے کومنٹس لڑکوں کی طرف سے کئے جاتے ہیں ، جو کہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے !!!! یاد رکھئے آپ کے لکھے اور بولے گئے الفاظ آپ کے اپنے کردار کی عکاسی کرتے ہیں ، اچھے کومنٹ سے آپ کی سلجھی ہوئی گھریلو تربیت ظاہر ہوتی ہے اور گندے کومنٹ سے پتا چلتا ہے کہ آپ خود کسی غلط ماحول کی پیداوار ہیں !!! اسلئے بے ہودہ کومنٹ کرنے والے خوش نہ ہوں کہ کسی کو ذلیل کر دیا حقیقت میں آپ اپنی ہی شکل آئینے میں دیکھ ہی نہیں رہے ہوتے بلکہ اور پڑھنے والوں کو بھی اپنی اوقات دکھا رہے ہوتے ہیں !!!! بعض کومنٹ تو اتنے غلیظ ہوتے ہیں کہ انسان کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے ، ان کمنٹس کے پیچھے ناپاک سوچ اور ذہن کی گندگی صاف نظر آ رہی ہوتی ہے ! یاد رکھو اگر کسی کی ماں بہن کو ناجائز تنگ کرو گے تو اپنی ماں بہن کا ہی دکھہ دیکھو گے !!! اگر آپ کے اپنے گھر میں ماں بہن ہے تو پلیز ایسے کام نہ کریں ایسے عامیانہ گرے ہوئے ہوئے کمنٹس کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ کسی کو بھی یوں degrade نہیں کرنا چاہئے، جو لڑکے اس طرح کے کمنٹس کرتے ہیں ، اصل میں وہ یہ کمنٹس اپنی ہی ماں بہن کے لئے کر رہے ہوتے ہیں عورت ذات کو صرف فیس بک ، انٹر نیٹ پر ہی نہیں ہر مقام پر احترام دیجئے !!! اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ ﴿٢٦﴾ سورة النور (ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔ اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ بات ہے تو بہت کڑوی مگر آئندہ جب بھی کوئی گندی یا غلط بات کسی کی ماں بہن کے لئے لکھنے لگو تو یہ سوچنا کہ یہ ایک ایک لفظ میں اپنی ہی ماں بہن کو لکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے ایسا سوچنے سے آپ کا ہاتھ وہیں رک جائے گا اور آپ ایک گناہ سے بچ جائیں گے ان شاء الله! الله پاک سب کی ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ رکھے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے . آمین آمین یا رب العالمین۔۔۔ آپ سب کا خیر خواہ اور آپکی دعاؤں کا طلبگار ۔۔
Posted on: Sat, 28 Sep 2013 14:45:28 +0000

Trending Topics



x;">
O QUE SERÁ QUE VAI SER ALI? Crônica em defesa da paisagem urbana

Recently Viewed Topics




© 2015