The Holy Quran : Chapter 44: Al-Dukhan - English [44:1] In the - TopicsExpress



          

The Holy Quran : Chapter 44: Al-Dukhan - English [44:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful. [44:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ [44:2] Ha Mim. [44:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔ [44:3] By this perspicuous Book. [44:3] قَسم ہے اس کتاب کی جو کھلی اور واضح ہے۔ [44:4] Truly, We revealed it in a blessed Night. Truly, We have ever been warning against evil. [44:4] یقیناً ہم نے اسے ایک بڑی مبارک رات میں اُتارا ہے۔ ہم بہر صورت اِنذارکرنے والے تھے۔ [44:5] In it all wise things are decided, [44:5] اس (رات) میں ہر حکمت والے معاملہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ [44:6] By Our own command. Verily, We have ever been sending Messengers, [44:6] ایک ایسے امر کے طور پر جو ہماری طرف سے ہے۔ یقیناً ہم ہی رسول بھیجنے والے ہیں۔ [44:7] As a mercy from thy Lord. Verily, He is the All-Hearing, the All-knowing, [44:7] رحمت کے طور پر تیرے ربّ کی طرف سے۔ بے شک وہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔ [44:8] The Lord of the heavens and the earth and all that is between them, if you wouldonly have faith. [44:8] آسمانوں اور زمین کے ربّ کی طرف سے اور (جو اس کا بھی ربّ ہے) جو اُن دونوں کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ [44:9] There is no God but He. He gives life and He causes death. He is your Lord, and the Lord of your forefathers. [44:9] اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ تمہارا بھی ربّ اور تمہارے پہلے آباءو اجداد کا بھی ربّ ہے۔ [44:10] Yet they play about in doubt. [44:10] حقیقت یہ ہے کہ وہ تو ایک شک میں مبتلا کھیل کھیل رہے ہیں۔ [44:11] But watch thou for the day when the sky will bring forth a visible smoke, [44:11] پس انتظار کر اس دن کا جب آسمان ایک واضح دھواں لائے گا۔ [44:12] That will envelop the people. This will be a painful torment. [44:12] جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا ۔ یہ ایک بہت دردناک عذاب ہوگا۔ [44:13] Then will the people cry: ‘Our Lord, remove from us the torment; truly, we are believers.’ [44:13] اے ہمارے ربّ! ہم سے یہ عذاب دور کردے یقیناً ہم ایمان لے آئیں گے۔ [44:14] How can they benefit by admonition, when there has already come to them a Messenger, explaining things clearly, [44:14] ان کے لئے اب کہاں کی نصیحت جبکہ ان کے پاس ایک روشن دلائل والا رسول آچکا تھا۔ [44:15] And yet they turned away from him and said: ‘He is tutored, a man possessed?’ [44:15] پھر بھی انہوں نے اس سے اعراض کیا اورکہا سکھایا پڑھا یا ہوا (بلکہ) پاگل ہے ۔ [44:16] We shall remove the punishment for a little while, but you will certainly revert to disbelief. [44:16] یقیناً ہم عذاب کو تھوڑی دیرکے لئے دور کر دیں گے۔ ضرور تم (انہی باتوں کا) اعادہ کرنے والے ہو۔ [44:17] On the day when We shall seize you with the great seizure, then certainly We will exact retribution. [44:17] جس دن ہم بڑی سختی سے (تم پر) ہاتھ ڈالیں گے۔ یقیناً ہم انتقام لینے والے ہیں۔ [44:18] And We tried the people of Pharaoh before them, and there came to them a noble Messenger, [44:18] اور یقیناً ہم ان سے پہلے فرعون کی قوم کو بھی آزما چکے ہیں جب ان کے پاس ایک معزز رسول آیا تھا۔ [44:19] Saying, ‘Deliver to me the servants of Allah. Truly, I am to you a Messenger, faithful to my trust; [44:19] (یہ کہتے ہوئے) کہ اللہ کے بندے میرے سپرد کردو۔ یقیناً میں تمہارے لئے ایک امین پیغمبر ہوں۔ [44:20] ‘And exalt not yourselves in defiance of Allah. Surely, I come to you with a clear authority. [44:20] اور اللہ کے خلاف سرکشی نہ کرو۔ یقیناً میں تمہارے پاس ایک کھلی کھلی غالب دلیل لانے والا ہوں۔ [44:21] ‘And I seek refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me. [44:21] اور یقیناً میں (اِس بات سے) اپنے ربّ اور تمہارے ربّ کی پناہ میں آتا ہو ں کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔ [44:22] ‘And if you believe me not, then keep yourselves away from me.’ [44:22] اور اگرتم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھے تنہا چھوڑ دو۔ [44:23] Then he prayed unto his Lord, saying, ‘These are indeed a sinful people.’ [44:23] پس اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ یہ ایک مجرم قوم ہیں۔ [44:24] God said, ‘Take My servants away by night; for you will surely be pursued. [44:24] پس تو میرے بندوں کو ساتھ لے کر رات کے وقت روانہ ہو۔ یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔ [44:25] ‘And leave thou the sea at a time when it is motionless. Surely, they are a host that are doomed to be drowned.’ [44:25] اور سمندر کو چھوڑ دے جبکہ وہ ابھی پرسکون ہو۔ یقیناً وہ ایک ایسا لشکر ہیں جو غرق کئے جائیں گے۔ [44:26] How many were the gardens and the springs that they left behind! [44:26] کتنے ہی باغات اور چشمے ہیں جو انہوں نے (پیچھے) چھوڑے۔ [44:27] And the cornfields and the noble places! [44:27] اور کھیتیاں اور عزت و احترام کے مقام بھی۔ [44:28] And the comforts wherein they took delight! [44:28] اور نازو نعمت جس میں وہ مزے اڑایا کرتے تھے۔ [44:29] Thus it was destined to be. And We made another people inherit these things. [44:29] اسی طرح ہوا۔ اور ہم نے ایک دوسری قوم کو اس (نعمت) کا وارث بنا دیا۔ [44:30] And the heaven and the earth wept not for them, nor were they given a respite. [44:30] پس ان پر آسمان اور زمین نہیں روئے اور وہ مہلت نہیں دئیے گئے۔ [44:31] And We delivered the children of Israel from the abasing torment [44:31] اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو ایک رُسواکن عذاب سے نجات بخشی۔ [44:32] Inflicted by Pharaoh; he was surely haughty even among the extravagant. [44:32] جو فرعون کی طرف سے تھا ۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ایک بہت جبار شخص تھا۔ [44:33] And We chose them knowingly above the peoples of their time. [44:33] اور یقیناً ہم نے ان کو کسی علم کی وجہ سے سب جہانوں پر ترجیح دی تھی۔ [44:34] And We gave them some Signs wherein was a clear trial. [44:34] اور ہم نے انہیں بعض نشانات عطا کئے جن میں کھلی کھلی آزمائش تھی۔ [44:35] These people do say: [44:35] یقیناً یہ لوگ کہتے ہیں۔ [44:36] ‘It is but our first and only death, after which there is no life and we shall not be raised again. [44:36] ہماری اس پہلی موت کے سوا اور کوئی موت نہیں اور ہم اٹھائے جانے والے نہیں۔ [44:37] ‘So bring back our fathers, if you speak the truth.’ [44:37] پس ہمارے آبا ءو اجداد کو تو واپس لاؤ، اگر تم سچے ہو؟ [44:38] Are they better or the people of Tubba‘ and those before them? We destroyed them because they were sinful. [44:38] کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو اُن سے پہلے تھے؟ ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ یقیناً وہ (سب) مجرم تھے۔ [44:39] And We created not the heavens and the earth, and all that is between them, in sport. [44:39] اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے یونہی کھیل کھیلتے ہوئے پیدا نہیں کیا۔ [44:40] We created them not but with the requirements of truth and justice, but most of them understand not. [44:40] ہم نے اُن کو نہیں پیدا کیا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ [44:41] Verily, the Day of Decision is the appointed time for all of them, [44:41] یقیناً فیصلہ کا دن ان سب کےلئے ایک مقررہ وقت ہے۔ [44:42] The Day when a friend shall not avail a friend at all, nor shall they be helped, [44:42] جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ مدد دئیے جائیں گے۔ [44:43] Save those to whom Allah shows mercy. Surely, He is the Mighty, the Merciful. [44:43] سوائے اس کے جس پر اللہ نے رحم کیا۔ یقیناً وہی کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ [44:44] Verily, the tree of Zaqqum [44:44] یقیناً تھوہر کا پودا۔ [44:45] Will be the food of the sinful, [44:45] گنہگار کا کھانا ہے۔ [44:46] Like molten copper, it will boil in their bellies, [44:46] (وہ) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہے۔ پیٹوں میں کَھولتا ہے ۔ [44:47] Like the boiling of scalding water. [44:47] گرم پانی کے کَھولنے کی طرح۔ [44:48] ‘Seize him and drag him into the midst of the blazing Fire; [44:48] اسے پکڑو اور پھر اُسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط میں لے جاؤ۔ [44:49] ‘Then pour upon his head the torment of boiling water.’ [44:49] پھر اس کے سر پر کچھ کَھولتے ہوئے پانی کا عذاب اُنڈیلو۔ [44:50] ‘Taste it! Thou didst consider thyself the mighty, the honourable. [44:50] چکھ۔ یقیناً تُو تو بہت بزرگ (اور) عزت والا (بنتا) تھا۔ [44:51] ‘This indeed is what you did doubt.’ [44:51] یقیناً یہی ہے وہ جس کے بارہ میں تم شک کیا کرتے تھے۔ [44:52] Verily, the righteous will be in a place of security, [44:52] یقیناً متّقی پُرامن مقام میں ہوں گے۔ [44:53] And gardens and springs, [44:53] باغوں اور چشموں میں ۔ [44:54] Attired in fine silk and heavy brocade, facing one another. [44:54] باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ [44:55] Thus will it be. And We shall consort them with fair maidens, having wide, beautifuleyes. [44:55] اسی طرح ہوگا اور ہم انہیں فراخ چشم دوشیزاؤں کے ساتھی بنا دیں گے۔ [44:56] They will call therein for every kind of fruit, in peace and security. [44:56] وہ اس میں امن کے ساتھ ہر قسم کے میوے طلب کررہے ہوں گے۔ [44:57] They will not taste death therein, other than the first death. And He will save them from the punishment of the blazing Fire, [44:57] وہ اس میں پہلی موت کے علاوہ کسی اور موت کا مزا نہیں چکھیں گے اور وہ انہیں جہنّم کے عذاب سے بچائے گا۔ [44:58] As an act of grace from thy Lord. That is the supreme triumph. [44:58] یہ تیرے ربّ کی طرف سے فضل کے طور پر ہوگا ۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ [44:59] And We have made it (the Qur’an) easy in thy tongue that they may give heed. [44:59] پس یقیناً ہم نے اسے تیری زبان پر سہل کردیا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔ [44:60] So wait thou; they too are waiting. [44:60] پس تُو انتظار کر یقیناً وہ بھی منتظر ہیں۔
Posted on: Sat, 22 Jun 2013 11:00:15 +0000

Recently Viewed Topics




© 2015