آج آپ نے صدر صاحب کی تقریر کا ذکر کیا - TopicsExpress



          

آج آپ نے صدر صاحب کی تقریر کا ذکر کیا اور زرداری صاحب کی بہن کا بھی جسے سن کر مہریں صاحبہ کو کافی غصہ آیا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تحریک انصاف کو کبھی بھی نہیں دیا جائے گا کیونکہ انھیں پتا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو صحیح معنوں میں احتساب ہو گا ، آج جمہوریت پر بات ہوئی تو سب سے پہلے جمہوریت اپنی پارٹیز کے اندر لے کر آئیں جمہوریت ہے کیا اسمبلی میں سب پارٹیز جمہوریت پر تقریر کرتی ہیں تو عوام کو جمہوریت کے ثمرات ملے ہیں ؟ کیا احتساب ہوا ہے کبھی ، جب جمہوریت پارٹیز کے اندر ہے نہیں تو آپ کس طرح اٹھارہ کروڑ عوام سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں . اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی تو یہ کبھی بھی تحریک انصاف کو نہیں دیں گے اور اس کے بعد انہوں نے ذکر کیا ڈرون حملوں کا تو یہ کہ فاٹا کے پی کے میں نہیں آتا بلکہ فیڈرل گورنمنٹ کے انڈر آتا ہے اور ہم نے آج ہی ریزولوشن جمع کروائی ہے اسمبلی میں : مراد سعید
Posted on: Mon, 10 Jun 2013 18:35:26 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015