آخر تم یہ پیشہ کیوں اختیار کرنا - TopicsExpress



          

آخر تم یہ پیشہ کیوں اختیار کرنا چاہتے ہو؟ کوئی معقول وجہ؟" ہم کافی نروس ہو چکے تھے۔دو تین دفعہ زور لگانے کے بعد جو آواز اچانک ہمارے ہمارے منہ سے نکلی وہ اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں سنی تھی۔ شاید اسے بھی ترس آ گیا۔اب کے آسان سوال کیا۔"جوانی ،میرا مطلب ہے طالبعلمی کے زمانے میں کن کھیلوں سے دلچسپی رہی؟" "کیرم اور لوڈو" "میرا مطلب مردانہ کھیلوں سے تھا۔" ہمارا یہ خانہ بالکل خالی تھا۔پانچویں جماعت میں البتہ سالانہ اسپورٹس کی دوڑ میں ہمارا اکیسواں نمبر آیا تھا۔دوڑ میں اتنے ھی لڑکے شریک ہوئے تھے۔ کچھ دن فٹبال سے بہی سر مارا۔ آخری لمحہءاتصال تک یہ فیصلہ نہیں کر پاتے تھے کہ اس دفعہ فٹبال پر اپنا دایاں پائوں ماریں یا بایاں زیادہ مناسب رہے گا۔ دودھ کے دانت ٹوٹنے سے پہلے ہی ہم خاصے دبیز شیشے کی عینک لگانے لگے تھے۔(جو حضرات ضعف بصارت سے محروم ہیں،ان کی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ اب کبھی ہم عینک اتار کرآئینہ دیکھتے ہیں تو بخدا اپنے کان نظر نہیں آتے)کئ دفعہ عینک توڑنے کے بعد اب ہم اسے اتار کر بے خطر کھیلنے لگے تھے۔کھیلتے کیا تھے،ہر ایک سے مینڈھے کی طرح ٹکریں لیتے پھرتے تھے۔مخالف ٹیم میں ہمیشہ بہت "پاپولر"۔اس لیے کہ اپنی ہی ٹیم سے گیند چھینتے اور انہیں کو فائول مارتے پھرتے تھے۔ کھیل کے شروع میں ٹاس کیا جاتا ۔جو کپتان ٹاس ہار جاتا وہ ہمیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا پابند ہوتا۔ (زرگزشت)
Posted on: Sat, 29 Jun 2013 09:25:58 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015