آپ بیتی ہم دین سے دور تھے کچھ پتا نہ - TopicsExpress



          

آپ بیتی ہم دین سے دور تھے کچھ پتا نہ تھا سنی ،بریلوی ، احلدیث ،دیوبندی ، کون ہیں جیسا ماں باپ کو دیکھا ویسے نماز پڑھتے آئے، اگر کوئی پوچھتا آپ لوگ ایسے نماز کیوں پڑھتے ہو ؟ میرا جواب ہوتا کے ساری دنیا ایسے ہی نماز پڑھتی ہے، کیا ساری دنیا پاگل ہے ؟ اتنے بڑے بڑے مفتی سب کی نماز غلط ہے ؟ پھر کہنے والوں نے کہا آپ کبھی غور کریں شاید آپکی نماز رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے خلاف ہو ، یہ بات دل پر لگی، سوچا اس میں کیا ہے میں غور کر لیتی ہوں میں نے غور و فکر کرنا شروع کیا تحقیق شروع کیا ، اتنا معلوم تھا کہ دین قرآن و صیح حدیث ہے باقی سب کی بات بعد میں لیکن بہت حیرانگی ہوئی جب قرآن و صیح حدیث کو پڑھا ،تو معلوم ہوا کہ میری نماز تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے بلکل برعکس ہے ، تب میں نے مزید تحقیق شروع کر دی اور پھر دیکھتی گئی کہ میں تو بہت سے کام قرآن و سنت کے خلاف کر رہی ہوں ، یہ کام جن کو میں سنت سمجھ کے کر رہی ہوں یہ تو بدعت ہیں اور اس سے بجائے ثواب کے الٹا گناہ ملتا ہے پھر پیار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پڑھا ، بدعت ، گمراہی ہے جہنم کی طرف لے جاتی ہے ، پھر میں اس وقت سے آج تک تحقیق میں لگی ہوئی ہوں کوشش کرتی ہوں ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو اور میں نے اپنا باپ دادا کا دین چھوڑ دیا ، اپنے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین اپنا لیا --------------آخر میں ایک آیت سناتی ہوں ، قل ھاتوا برھنکم ان کنتم صدقین(سورہ بقرہ آیت 111)" اے رسول کہہ دیجیئے کہ اگر تم سچے ہو تو دلیل لے کر آؤ" آپ سے کوئی بھی کہے فلاں عمل سنت ہے تو اس مفتی صاحب سے دلیل ضرور طلب کر لیں وگرنہ روز محشر ہر کسی کو اپنے اعمال کا خود سے جواب دینا ہو گا فیصلہ آپ پر جنت میں داخل ہونا ہے یا جنت کا انکاری ہونا ہے ؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری ساری امت جنت میں داخل ہوگی سوائے اس شخص کے جو [ جنت میں جانے سے ] انکار کردے ، آپ سے پوچھا گیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! [ جنت میں جانے سے کون انکار کرےگا ؟ ] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرمائی کہ جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے [ گویا جنت میں جانے سے ] انکار کیا ۔ ( مسند احمد2/361، صحيح البخاري:7280 الاعتصام.)
Posted on: Tue, 24 Sep 2013 12:30:04 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015