آپ کی آواز - سیربین ٹی وی پاکستان میں - TopicsExpress



          

آپ کی آواز - سیربین ٹی وی پاکستان میں وفاق اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں نو منتخب حکومتوں کو ورثے میں ملنے والے بیشتر مسائل میں ایک بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔ پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے اور اب ان کی تعداد بارہ سو تک بتائی جاتی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق پانچ سالوں میں خیبر پختونخواہ کے چار سو پچاسی افراد سمیت ملک بھر سے سولہ سو افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پشاور اور اس کے مضافات سے لاشوں کا ملنا بھی تشویشناک ہے۔ سابق دور میں ’ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن فار فاٹا اینڈ پاٹا‘ کے نفاذ سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا موجودہ حکومت لاپتہ افراد کا یہ مسئلہ حل کر پائے گی؟ ٭٭اپنی رائے کے ساتھ اپنے شہر کا نام ضرور لکھیں۔
Posted on: Mon, 08 Jul 2013 13:49:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015