ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان - TopicsExpress



          

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ ميں نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا: " ايك بندہ گناہ كر بيٹھا يا كہا كہ ايك بندے نے گناہ كر ليا تو كہنے لگا: اے ميرے رب ميں نے گناہ كر ليا ہے يا فرمايا مجھ سے گناہ ہو گيا ہے تو مجھے بخش دے، تو اس كا رب كہتا ہے: كيا ميرے بندے كو علم ہے كہ اس كا رب ہے جو گناہ بخشتا ہے، اور اس پر مؤاخذہ بھى كرتا ہے، ميں نے اپنے بندے كو بخش ديا، پھر جتنا اللہ تعالى نے چاہا وہ بندہ ركا رہا پھر گناہ كر بيٹھا يا فرمايا : اس سے گناہ ہو گيا تو كہنے لگا: ميرے رب ميں نے گناہ كر ليا ہے مجھے معاف كردے، تو اللہ تعالى كہتا ہے: كيا ميرے بندے كو علم ہے كہ اس كا كوئى رب ہے جو گناہوں كو بخشتا ہے اور ان كى سزا بھى ديتا ہے، ميں نے اپنے بندے كو بخش ديا، پھر جتنا اللہ تعالى نے چاہا وہ گناہ سے ركا رہا اور پھر گناہ كر بيٹھا يا فرمايا اس سے گناہ ہو گيا، راوى كہتے ہيں بندہ كہتا ہے اے ميرے رب ميں گناہ كر بيٹھا ہوں، يا فرمايا: مجھ سے گناہ ہو گيا ہے لھذا مجھے بخش دے تو اللہ تعالى كہتا ہے، كيا ميرے بندے كو علم ہے كہ اس كا كوئى رب ہے جو گناہ بخشتا ہے، اور اس كى سزا بھى ديتا ہے، ميں نے اپنے بندے كو بخش ديا، يہ تين بار فرمايا... " الحديث صحيح بخارى حديث نمبر ( 7507 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2758 )
Posted on: Sat, 14 Sep 2013 06:44:13 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015