“ارے تمہیں پتا چلا اہماری کالج کی - TopicsExpress



          

“ارے تمہیں پتا چلا اہماری کالج کی دوست نے خود کشی کی کوشش کی ہے ؟ ” “یہ کیا بے ہودہ طریقہ ہے مذاق کا”۔۔ سمیرا نے نوشابہ کو ڈانٹنے ہوئے کہا۔ ” خدا کی قسم میں مذاق نہیں کر رہی اس کے گھر پر فون کیا تھا تو معلوم ہوا اس نے گذشتہ رات کافی ساری نیند کی گولیاں کھالی تھیں صبح میں جب اس کی والدہ نےنماز کے لیے جگانے گئیں تو گولیوں کی خالی بوتل دیکھ کر سیکنڈوں میں مسئلہ سمجھ گئیں فیملی ڈاکٹر کے کہنے پر جناح اسپتال لے گئے اس کا معدہ واش کروایا ” نوشابہ نے ایک سانس میں ساری تفصیل بتا دی ۔ اپنی کالج کی دوست فرزانہ کے ہسپتا ل سے گھر شفٹ ہونے کے بعد وہ دونوں اس سے ملنے گئیں تو پتا چلا کہ فرزانہ کئی بار “کچھ لوگ تمھیں دیکھنے آرہے ہیں” والے مخصوص کرب سے گزری تھی ۔ کبھی رنگت دبتی ہوئی ، کبھی زیادہ جہیز یا زیادہ پڑھنے کی وجہ سے اوور ایج ہوجانا اس کے رشتے کی رکاوٹ بن گئی ۔ کب تک برداشت کرتی ۔۔ پچھلی بار ایک “نہ ہونے والی ساس” نے یہ پوچھ کر اس کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچا دیا کہ “لڑکی کا قد کتنا ہے ۔۔” بس یہ انتہا تھی ۔ جس کے بعد اس نے خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔۔ اوہ کیاا ب میں کچھ نصیحتیں جہیز اور ایسی تمام برائیوں کے Against کروں؟۔ نہیں بلکہ یہ گھسی پٹی زنگ لگی کہانی کا مقصد یہ تھا کہ جب آپ شوہر کی جگہ اے ٹی ایم کارڈ یا سیکورٹی گارڈ تلاشتی پھر رہی ہوں ۔ آپ یا آپ کے والدین کا دماغ ۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہو۔کہ لڑکا ایسا ہو، اتنا کماتا ہو ، اونچا عہدہ ہو اتنا حق مہر رکھے ، ایسی گاڑی ہو وغیرہ وغیرہ اور کافی سارے وغیرہ اور جہاںرشتے بنتے نہ ہوں بلکہ شوہر بھرتی ہوتے ہوں تو ایسے خاندانوں میں اندھی اور بے لگام خواہشات کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرز پر اسی طرح کے سوال میزائل بن کر گرا کرتے ہیں۔کہ “لڑکی کا قد کتنا ہے ۔” نخرے دونوں طرف ہیں ۔ لڑکوں کو حور پری چاہئے اور لڑکیوں یا ان کے اماں ابا کو شہزادہ گلفام پلس اے ٹی ایم کارڈ جو تو پھر اللہ اللہ خیر صلا۔۔ شکو ہ نہیں کسی سے ۔۔ کسی سے گلہ نہیں۔۔ جو ہورہا ہے #pari
Posted on: Tue, 02 Jul 2013 20:51:58 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015