امریکی حملوں کے رد عمل میں طالبان - TopicsExpress



          

امریکی حملوں کے رد عمل میں طالبان بھی پاکستانیوں کو ہی مار تے ہیں۔ طالبان اور امریکی ڈرون دونوں بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں لے رہے ہیں۔غیر مسلموں کے لہو سے ہاتھ رنگنے کی بات نہیں ہو رہی کہ وہ تو ٹھہرے ”کافر“ یہاں ان مسلمانوں کی موت کی بات ہو رہی ہے جو کلمہ گو ہیں، بے قصور ہیں، مگر طالبان کی ضد اور انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔مزید ظلم یہ کہ جب یہ طالبان خود مارے جاتے ہیں تو انہیں” شہید “قرار دے دیا جاتا ہے۔نفرت کے بھی کچھ آداب ہوا کرتے ہیں۔امریکہ سے نفرت کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہلاکت کو شہادت قرار دے دیا جائے۔ پاکستانی قوم کو کنفیوز کیا جاتا ہے۔پاکستانی طالبان اگر پاکستان کے ہمدرد ہوتے تو بے گناہ پاکستانیوں کے لہو سے ہاتھ کیوں رنگتے۔منور حسن صاحب کا اپنا لخت جگر یا خاندان کسی پاکستانی طالبان کی نفرت کا نشانہ بنا ہوتا تو کیا پھر بھی طالبان ”شہید“ کہلاتے؟اس منطق کو امریکہ سے دشمنی سمجھا جائے یا پاک فوج کی شہادتوں کا مذاق؟الا ماشا ءاللہ سیاسی جماعتوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا سو کیا،ان نام نہاد مذہبی جماعتوں نے بھی اس ملک کا ستیا ناس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
Posted on: Wed, 06 Nov 2013 02:26:32 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015