آج اپنے ممبرز سے ایک انتہائی اہم - TopicsExpress



          

آج اپنے ممبرز سے ایک انتہائی اہم اور نازک موضوع پر چھیڑتے ہیں اور ان سے جانتے ہیں کہ ھمارے معزز ممبران اس بارے میں کیا کہتے ھیں۔۔۔۔!!! آج سے بیس سال پہلے تک طلاقوں کی شرح یا رجحان بہت کم تھا لیکن اب یہ لعنت معاشرے میں عام ہو چکی ہے۔ میرے نزدیک اس کی سب سے بڑی وجہ میڈیا ہے یعنی چیلنز پر چلنے والے ڈرامے بگاڑ پیدا کر رہے ہیں مرد و عورت دونوں کی سوچ بگاڑ رہے ہیں۔۔۔۔ شادی شدہ زندگی کے منفی پہلووں کو زیادہ اجاگر کرتے ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی دونوں کا مائنڈ سیٹ بدل جاتا ہے۔۔ یا پھر ڈرامے منفی افکار کے ساتھ ساتھ بے راہ روی پھیلا رہے ہیں۔ میاں بیوی دونوں ہی اپنے جیون ساتھی کو چھوڑ کر باہر دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تو تھی بندہ ناچیز کی رائے، اب معزز ممبران بتائیں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ کے نزدیک کیا وجہ ہے؟ ************** ازابــــــــــــــــــن آدم
Posted on: Tue, 29 Oct 2013 14:54:55 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015