ایران کی دوسری بڑی موبائل فون - TopicsExpress



          

ایران کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی"ایران سل" کی جانب سے رمضان پیکج کے توہین آمیزاشہتار پراہل سنت والجماعت کے حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ موبائل فون کمپنی کے مبینہ گستاخانہ اشتہار میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو "گمراہ شیطان" سے تعبیرکیا گیا ہے، جس پر سنی علماء نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے وہ قوم سے معافی مانگے۔ خیال رہے کہ ایرانی مواصلاتی فرم"ایران سل" نے ماہ صیام کے آغاز میں"گمراہ شیطان" کے نام سے "رمضان مقابلہ" کا ایک اشتہار تیار کیا جس میں "گمراہ شیطان" سے مبینہ طور پر [نعوذ باللہ] خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ مراد لیے گئے ہیں۔
Posted on: Sat, 20 Jul 2013 06:59:26 +0000

Recently Viewed Topics




© 2015