ایک بات جس سے اپنے ذاتی مفادات کے - TopicsExpress



          

ایک بات جس سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلیۓ ہمارے عام آدمی کو بے بہرہ رکھا گیا ہے وہ ہے آپکے مقامی نمائندوں یعنی آپکے ناظمین اور ایم-پی-اے اور آپکے وفاقی نمائندوں کے مابین اختیارات کی تقسیم۔ آپکے مقامی نمائندوں یعنی ناظم اور ایم-پی-اے کا کام ہے آپکے مواصلات، صحت اور دیگر علاقائ سطح کے مسائل حل کرنا۔ آپکے قومی اسمبلی کے ممبران کا کام ہے قومی اسمبلی میں آپکی نمائندگی کرنا، وہاں آپکے ان مسائل کو آگے لانا جن کا حل وفاق کی صوابدید میں ہو، ایسی قانون سازی کرنا جن سے آپکو ان سہولیات کے حصول میں آسانی ہو اور ملکی سطح کے معاملات میں آپکی آواز بننا۔ اگر آپکا ممبر قومی اسمبلی یہ کام چھوڑ کے آپکے درمیاں آ بیٹھتا ہے تاکہ آپکی درخواستوں پر دستخط کر سکے، محکموں میں سفارشیں کرکے اپنے کارندوں کے کام کرآسکے، آپکی شادیوں اور جنازوں میں شریک ہو کر آپکو یہ یقین دلاسکے کہ وہ آپکا ہمدرد اور غم خوار ہے تو وہ آپکے ساتھہ کوئ نیکی نہیں کررہا بلکہ اپنے مفاد کیلۓ آپکے ووٹ سے غداری کر رہا ہے۔ ہمارا ملک آج اس حال تک پہنچا ہی اس لیۓ ہے کہ ہمارے نمائندوں نے اپنا اصل کام چھوڑ کے اگلے الیکشن میں ووٹ کے حصول کو اپنا فوکس بنا رکھا ہے۔ اسی نوعیت کے کام کرکے ہمارے ہاں وہ بڑے نام بنتے ہیں جو ہر پارٹی سے کھڑے ہو کے جیت جاتے ہیں اور پھر اسمبلیوں میں پہنچ کر آمروں کو دس بار وردی میں منتخب کرانے کی قسمیں کھاتے ہیں چاہے انکے ان اقدامات کی قیمت قوم کو برسوں لاشیں اٹھا کر چھکانی پڑے۔ ہم نے آپ سے ووٹ اس کلچر کو تبدیل کرنے کیلیۓ مانگا تھا انہی روایات کی پیروی کرنے کیلیۓ نہیں۔ آپکو مشکل ہوگی کیونکہ برسوں کے گھن لگے نظام کا راتوں رات بدلنا ممکن نہیں، کچھہ عرصہ لگے گا اس خواب کے حقیقت بننے میں مگر تبدیلی کی جو بنیاد آپ نے اپنے انگھوٹوں کی چھاپ سے ڈالی ہے وہ پروان بھی آپکی مدد سے چڑھے گی اگر آپ فیصلہ کرلیں کہ آپکو اپنے کل کیلیۓ کیا چاہیۓ۔ یہی خواری اور ذلت کہ جس میں آپکا جائز کام بھی سفارشوں کا محتاج ہو اور آپکے بچوں کو بھی انکا حق خیرات کی طرح ملے؟ یا پھر وہ نظام جس میں ہر ایک کو اپنے فرض کی خبر ہو اور کسی کو اپنے حق کے حصول کیلۓ در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں؟ آپکو خدا کے بندوں کے بناۓ درباروں میں ہاتھہ باندھے کھڑا رہنا ہے یا عزت کے ساتھ اپنا حق وصول کرنا ہے فیصلہ آپکا ہے! مراد سعید
Posted on: Sat, 15 Jun 2013 09:59:57 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015