ایک حدیث میں ہے کہ "زمانہ آخر میں - TopicsExpress



          

ایک حدیث میں ہے کہ "زمانہ آخر میں دجال احد پہاڑ کے پیچھے سے آئے گا اور اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے۔" ابھی تو شاید مدینہ میں ایک بھی دروازہ نہیں ہے۔ کوئی ایسا گمان بھی نہیں تھا کہ سات دروازے ہوں گے۔ احد پہاڑ کے پیچھے تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے مگر یوں لگتا ہے کہ الله نے بھی قسم کھائی ہے کہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر بات کو پورا کر کے رہے گا ۔ اب دیکھئے کہ عین احد پہاڑ کے پیچھے سول کم آرمی کا ایک بہت بڑا ائیرپورٹ بن رہا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ جب بھی دشمن حملہ کرتا ہے تو سب سے پہلے ائیرپورٹ پر حملہ کرتا ہے. اس حدیث کے تناظر میں یوں لگتا ہے کہ دجال اس ائیرپورٹ کو قبضہ میں لے گا اور حیران کن بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر احد سے آگے سات سڑکیں جاتی ہیں، کل جب میں نے اس علاقے کا نقشہ دیکھا تو ان سات سڑکوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میں نے ان متعلقہ لوگوں سے پوچھا کہ یہ راستے کہاں کہاں سے جاتے ہیں تو انہوں نے مجھے ساری تفصیل بتائی کہ پورے سات راستے وہاں سے جاتے ہیں۔ جب اس نے مجھے یہ بات بتائی تو میں نے اسے کہا کہ آہستہ بول! کہیں دجال سن نہ لے اور حدیث کو غلط ثابت کرنے کی خاطر وہ آٹھواں راستہ بھی کھول دے گا مگر یہ حیران کن بات ہے کہ کتنی جزیات میں جا کر حدیث پوری ہوتی ہے۔ سات دروازوں کا مطلب آج کل کے حوالے سے سات gate ways ہوں گے. اس ایک central place ( احد) سے سات مختلف رستے نکلتے ہیں اور یہ آج کی خبر ہے ... احد پہاڑ کے پیچھے ائیرپورٹ بن رہا ہے.... از پروفیسر احمد رفیق اختر ،سلطان نصیر ، صفحہ نمبر 42
Posted on: Fri, 13 Sep 2013 11:24:08 +0000

Trending Topics



="sttext" style="margin-left:0px; min-height:30px;"> Leadership Tips 1. Maintain your integrity and personality but
The day after thousands rallied to commemorate the 50th
Good Morning MY LOVES! Im still standing on the WORD THAT IS IN MY
LOOKS LIKE, I AM NOT THE ONLY ONE WHO IS WARNING THIS NATION AND
SHORT STORY: Juan worked at a meat distribution factory. One day,
Good evening FB I want to take this time to thank my 5 children my

Recently Viewed Topics




© 2015