ایک دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آپ - TopicsExpress



          

ایک دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آپ کے بھانجے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک لاکھ درہم بطور ہدیہ بھیجے ۔ آپ نے اسی وقت خادمہ کو بلایا اور انہیں تقسیم کرنا شروع کردیا کہ اتنے فلاں کو دے آو اتنے فلاں کو دے آؤ یہاں تک کہ سارے درہم ختم ہوگئے ۔ اس دن آپ روزے سے تھیں افطاری کے وقت خادمہ سے کہا کہ افطاری کے لیے کچھ لاؤ تو خادمہ ایک سوکھی روٹی اور زیتون کا تیل لے کر آئی اور کہنے لگی کہ آپ اگر ایک دو درہم اپنے لیے رکھ لیتی تو آج ہم بھی افطاری کے لیے گوشت پکا لیتے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ مجھے تو یاد نہیں رہا تو اس وقت مجھے یاد کروا دیتی!!! (حیات الصحابہ )
Posted on: Sun, 01 Dec 2013 02:07:28 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015