ایک شخص پہاڑ کے دامن میں زندگی بسر کر - TopicsExpress



          

ایک شخص پہاڑ کے دامن میں زندگی بسر کر رہا تھا . پہاڑ کی وجہ سے اس کے گھر میں دھوپ نہیں آ سکتی تھی اس شخص نے پہاڑ کو اس جگہ سے ہٹانے کا عزم کر لیا اور اپنی قوت بازو سے شب روز اس پہاڑ کو کاٹنے لگا . کسی شخص نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا جب تک یہ پہاڑ یہاں کھڑا ہے ہمارے یہاں دھوپ نہیں آ سکتی . لیکن کیا تم اتنے بڑے پہاڑ کو اکھاڑ سکتے ہو ؟ میں زندگی بھر اِس پہاڑ کو کاٹتا رہوں گا . اگر پِھر بھی یہ نہ کٹ سکا تو میری آنے والی نسلیں اسے یونہی کاٹتی رہیں گی . ایک نہ ایک دن یہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا اور ہمارے یہاں دھوپ آنے لگے گی . "
Posted on: Mon, 19 Aug 2013 10:02:16 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015