..:: ایک ضروری وضاحت - TopicsExpress



          

..:: ایک ضروری وضاحت ::.. ------------------------------ میں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ دوست شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ مجھے فیس بوکی آداب، اخلاقیات، قوائد و ضوابط کا پتہ نہیں کہ جس کو جو جی میں آئے مجھے، انباکس کرے، میری پوسٹس پر مجھ سے ذاتی قسم کی باتیں کریں، یا مجھے جعلی یا اصلی آئی ڈیز سے سائبر پریم یوگ کریں، تو یہ ان کی بھول ہے۔ میں نے دو دن سے ایک نقلی (میری لیے نقلی ہی ہوگی چاہے وہ اصلی ہی ہو) اس آئی ڈی سے کئی انباکس سندیسے برداشت کیے اور مجبور ہو کر اس کی رپورٹ کرنا پڑی، جس پر تھینکس ٹو فیس بوک، وہ بلاک بھی ہوگئی اور جان بھی میری چھوٹ گئی! میری پوسٹس کسی بھی قسم کی نسلی، لسانی، قومی اور صنفی امتیازات سے مبرا ہوتی ہیں اور قدرے کھلی ہوئی ہوتی ہیں! اگر کوئی صاحب یہ سمجھے کہ میں مخرب الاخلاقیات کا مرتکب ہوں تو شوق سے نکل جائے مجھے ایسے دوست کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اس لیے تمام احباب میری یہ گذارش سمجھ جائیں کہ میرے لیے یہاں سب محترم ہیں لہٰذا یہاں میری کسی پوسٹ پر کوئی "کمینٹ کمینٹ" کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے! پوسٹ کے حساب سے بات کی جائے تو نہ صرف میں، یا وہ بلکہ تمام احباب کچھ نہ کچھ مستفید ہوجائیں گے! بہت بہت مہربانی۔ خداوند آپ سب کو سلامت رکھے!
Posted on: Mon, 26 Aug 2013 18:12:56 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015