ایک مثال عام طور پر پیش کی جاتی - TopicsExpress



          

ایک مثال عام طور پر پیش کی جاتی ہے اگر محلے کے امیر آدمی سے پیسے لیے ہیں تو اگر کسی وجہ سے وہ امیر آدمی کہے کہ دروازہ کھولو، میں نے تمہارے چھوٹے بھائی کو مارنا ہے، تو کیا آپ مارنے دیں گے؟ ہمارا جواب ہے ، نہیں لیکن ساتھ ہی ایک سوال ہے، اگر آپ کے گھر میں اُس امیر آدمی کا دشمن چھپا ہوا ہے تو پھر؟ وہ کہے گا، میں نے اسے مارنا ہے آپ کہو گے، نہیں ۔۔۔ تو وہ یہی کہے گا، پھر میرے پیسے نکال، اب میں اور تُو دشمن ہیں ۔۔۔ پھر آپ کی بھی غیرت کا امتحان ہے، آپ کو پیسے واپس کرنے ہوں گے، چاہے آپ کنگلے کیوں نہ ہو جائیں؟ ۔۔۔ تب تو مزہ ہے ۔۔۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں، پہلے ڈالر لینا چھوڑیں، پھر بات کہنے اور منوانے کا بھی مزہ ہے، لیکن یہاں نہ تو وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت ڈالر چھوڑتی ہے ۔۔۔۔ بس مذمت اور احتجاج، جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔۔۔۔ پہلے ڈالر لینے بند کریں، پھر مسئلے حل ہوں گے
Posted on: Sun, 01 Dec 2013 19:04:27 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015