ایک مولوی صاحب ،ایک پنڈت اور ایک - TopicsExpress



          

ایک مولوی صاحب ،ایک پنڈت اور ایک پادری آپس میں گہرے دوست تھے۔ایک روز تینوں نے کشتی میں بیٹھ کر دریا سے مچھلی پکڑنے کا پروگرام بنایا۔شکار کے دوران جب کشتی بیچ دریا میں تھی تینوں کا دل چائے پینے کو چاہا۔ پادری صاحب اُٹھے یوسوع مسیح کا نام لیا اور دریا کی سطح پر چلتے ہوئے گئے اور چائے کی ٹرے لے آئے ۔ تقریباً دو گھنٹے کے بعد کھانے کا وقت ہوا مولوی صاحب اُٹھے اللہ اکبر کہا دریا کی سطح پر چلتے ہوئے گئے اور کنارے سے کھانا لے آئے۔ سہ پہر کی چائے لانے کا وقت ہوا تو پنڈت جی اُٹھے اور جے رام کہہ کر دریا میں اتر گئے پر پانی پر قدم رکھتے ہی غوطے کھانے لگے مولوی صاحب اور پادری نے بڑی مشکل سے اُنہیں پانی سے باہر نکالا۔ پنڈت جی بہادر انسان تھے دو چار منٹ بعد پھر چائے لینے کے لئے پانی میں اُتر پڑے جے رام کہہ کر دریا میں پاؤں رکھا لیکن پھر غوطے کھانے لگے اور بچاؤ بچاؤ کہنے لگے۔مولوی صاحب اور پادری نے ایک بار پھر اُنہیں پانی سے باہر نکالا۔ تیسری مرتبہ جب پنڈت جی چائے لانے کے لئے کمر بستہ ہوئے تو مولوی صاحب نے پادری سے کہا، یار پادری اس بے وقوف پنڈت کو دریا میں اُبھرے پتھروں والا راستہ بتادو ورنہ یہ کم بخت ضرور ڈوب جائے گا ایڈمن 7
Posted on: Sat, 17 Aug 2013 11:50:41 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015