بھٹو کی منافرت بھری تقریر سنی جس میں - TopicsExpress



          

بھٹو کی منافرت بھری تقریر سنی جس میں مشرقی پاکستان والوں کیلئے انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی...کتنا متعصب شخص تھا بھٹو اس کی تقریر سن کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، عوام اور غریبی کا رونا رونے والی جماعت کے دیگر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو رہنے دیں بات صرف بھٹو فیملی کی کرتے ہیں۔ سرمایہ داروں اور اغیار کے ٹکڑوں پر پلنے والا بے غیرت میڈیا پانچ تاریخ کو پورا دن بھٹو کے قصیدے گاتا رہا۔۔۔۔ کیا میڈیا والے واقعی نہیں جانتے بھٹو فیملی کے بارے میں جو پورا پورا دن ان کو عوامی مسیحا بنا کر یش کرتے رہے، اس میں کوئی شک نہیں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان جیسے نعروں پر ورغلایہ گیا،عوام کو روٹی ملی نہ کپڑا اور مکان،اب بھی بات تو غریب اور عوام کی کی جاتی ہے مگر کیا ہم بھٹو فیملی کو نہیں جانتے، کیا بھٹو فیملی سے بڑی جاگیریں ہیں کسی کی ،کیا بھٹو فیملی سے بڑھ کر اثاثے بنائے کسی نے، کیا بھٹو فیملی کے کھربوں کےاثاثے اور جاگیر بھٹو کو جہیز میں ملے تھے ؟ جمہوریت، جمہوریت ،جمہورت کی راگ الاپنے والو ، بلیک ڈے منانے والو ۔۔۔ تم کب تک سیاہ کو سفید اور رات کو دن ثابت کرتے رہو گے،کبھی عوام کو یہ بھی تو بتاؤ کہ پچھلے پانچ سال میں پی پی حکومت نے اس ملک کو کتنا لُو ٹا، بھٹو فیملی کے اثاثوں میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔۔۔کبھی انکی کرپشن اور کالے کرتوت بھی تو بے نقاب کرو ۔ کب تک بھٹو زندہ رہے گا ، ہماری بدقسمتی کہ اس ملک میں غریب عوام کا رونا رونے والے بھٹوز محلات میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غریب کا جینا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ کاش عوام میں شعور ییدا ہو۔ کاش انہیں پتہ چل جائے کہ بھٹو کب کا مر چکا اب اسکی جگہ زرداری زندہ ہے۔
Posted on: Sat, 06 Jul 2013 12:27:07 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015