تحریک انصاف کا ووٹر ووٹ دینے سے پہلے - TopicsExpress



          

تحریک انصاف کا ووٹر ووٹ دینے سے پہلے سوچتا ہے، پیپلز پارٹی کا ووٹ دینے کے بعد اور نون لیگ کا ووٹر ایسا سائیں ہے جو ووٹ دینے کے بعد بھی نہیں سوچتا ۔ قارئین حیران نہ ہوں میں نے کوئی لطیفہ بیان نہیں کیا بلکہ درست بات کی ہے. تحریک انصاف کا ووٹر ووٹ دینے سے پہلے اور ووٹ دینے کے بعد بھی مسلسل غور کرتا ہے۔ 30 اکتوبر کے بعد جب دوسری جماعتوں سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوے تو تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی آگئی۔ پیپلزپارٹی کے ووٹرز نے 2008 میں ووٹ دینے کے بعد جب ذرداری ٹولے کی کرپشن دیکھی تو 2013 کے الیکشن میں گھر بیٹھ گیا یا تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔ 2 درجن حلقوں میں دھاندلی کواگرر مان بھی لیں ، پھر بھی نون لیگ کا ووٹر باہر نکلا اور نون لیگ کو جتوا دیا۔ حالانکہ نون لیگ نے نہ کوئی موثر اپوزیشن کی اور نہ ہی پنجاب میں کوئی قابل تعریف حکومت۔ وہی کرپشن اور لوٹ مار تھی، وہی تباہ حال ادارے نون لیگ کا ووٹر ابھی بھی نواز حکومت کی مایوس کن کارکردگی پر غوروفکر کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتا۔حال ہی میں شائع ہونے والے آئی آر آئی کا سروے دیکھ لیں۔ 73فیصد لوگ نون لیگ کی پنجاب حکومت سے “خوش“ ہیں، اور 58 فیصد لوگ نون لیگ کی وفاقی حکومت سے “راضی“۔ یہ تناسب تقریباً وہی ہے جس تناسب سے نون لیگ کو الیکشن میں ووٹ ملے۔ ان خوش لوگوں میں بھاری اکثریت نون لیگ کے ووٹرز کی ہے۔آخر نواز حکومت نے اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کے بعد کونسا ایسا کارنامہ انجام دیا ہے؟پاکستان میں کہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہ رہی ہیں؟ کیا ڈرون حملے رک گئے؟ دھشت گردی تھم گئی؟مہنگائی کم ہو گئی؟ آخر نون لیگ نے عوام کے لئے کون سی ایسی سہولت مہیا کی ہے کہ نون لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز خوشی سے دیوانے ہیں؟ حالت یہ ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے پلاس سے عوام کے ناخن تک کھینچ لئیے۔ امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر۔ نندی پور میں اربوں روپے کی کرپشن کے قصے۔ نہ مسائل کے حل کے لیے کوئی منصوبہ، نہ سمت کا تعین۔ نہ عملی پیش رفت، نہ اخلاص اور سنجیدگی۔ آخر خوشی کس بات کی؟ ۔۔۔۔۔ انور لودھی
Posted on: Thu, 14 Nov 2013 09:42:27 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015