تحریک طالبان پاکستان-- جس کا مقصد - TopicsExpress



          

تحریک طالبان پاکستان-- جس کا مقصد طاقت کے زور پر اپنی مرضی کا نظام لانا ہے - ان قاتلوں کا مقصد اسلام کا نفاذ نہیں بلکہ طاقت کا حصول ہے - اللہ نے دین کو رائج کرنے کے لئے مسلح دستے نہیں بلکہ پیغمبر بھیجے اور ان پیغمبروں نے دین کی شروعات اپنی ذات سے کی - آج جو قتل و غارت تحریک طالبان اور دیگر جنگجو تنظیمیں اسلام کے نام پر کر رہی ہیں وہ تو لوگوں کو اسلام سے دور کر رہا ہے - پاکستان میں اپنی قوم کی نسل کشی کرنے والے طالبان سے لے کر شام کے گردن کاٹنے والے سفاکوں تک سب کے سب بد کردار اور بے حس ہیں جن کا مقصد اللہ کے نام پر اللہ ہی کے احکامات کو پامال کرنا ہے - جس دین کو حضور ۖ نے 23 سال کی قربانیوں کے بعد ہمارے ہاتھوں میں بطور امانت دیا تھا آج ان ظالموں نے اسے پوری دنیا میں بدنام کردیا ہے - عرب کے مشرکین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی اور سجدوں سے متاثر ہوکر مسلمان نہیں ہوتے تھے بلکہ آپۖ کے حسن اخلاق اور کردار کی بلندی کی وجہ سے آپۖ کی پیروی کرتے تھے - ایک محمد مصطفی ۖ کا کردار تھا اور ایک ان اسلام کے نام لیوا تحریک طالبان کا کردار ہے - جنہوں نے پاکستان کے ستر ہزار معصوم کو شہید کر دیا. ان میں بچے اور عورتوں کو بھی بیدردی سے شہید کیا گیا. محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جنگ کے دوران عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے. لیکن ان سفاکوں کا مقصد اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا ہے. کاش کے یہ اور ان کے حواری عقل و فھم رکھنے والے ہوتے
Posted on: Sun, 29 Sep 2013 16:52:03 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015