جب صلاح الدین ایوبی صلیبی جنگوں میں - TopicsExpress



          

جب صلاح الدین ایوبی صلیبی جنگوں میں مصروف تھے . تو دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ تھی . اور مسلمانوںکی تعداد بہت تھوڑی تھی ۔ ایک دفعہ انھیں اطلاع ملی . کہ دشمن کا بحری بیڑہ آرہا ہے ۔ اس پر صلاح الدین ایوبی کو بڑی فکر ہوئی ۔ کہ مسلمانوں کی تعداد پہلے ہی تھوڑی ہے ۔ اور اوپر سے دشمن کا بحری بیڑہ آرہا ہے ۔ تو یہ تو مسلمانوں پر ایکمشکل وقت آگیا ہے ۔ چنانچہ وہ بیت المقدس پہنچے اور ساری رات رکوع و سجود میں گزار دی ۔اللہ کے حضور رونے اور دعائیں مانگنے میں گزار دی ۔ صبح کی نماز پڑھ کی جب باہر نکلے ۔ تو دیکھتے ہیں ۔ کہ ایک اللہ والے کھڑے ہیں ۔ جن کا چہرہ بتا رہا تھا ۔ کہ اللہ نے انھیں کوئی روحانی طاقت بخشی ہے ۔ صلاح الدین ایوبی قریب ہوئے ۔ کہ ان سے دعا کرواتا ہوں ۔ چنانچہ سلام کیا ۔ عرض کیا کہ حضرت دعا فرمائیے ۔ دشمن کا بحری بیڑہ آرہا ہے ۔ انھوں نے صلاح الدین ایوبی کے چہرے کو دیکھا ۔ ان کو بھی اللہ نے کوئی بصیرت دی ہوئی تھی ۔ پہچان گئے، فرمانے لگے، صلاح الدین تیرے رات کے آنسوؤں نے دشمن کے بحری بیڑہ کو ڈبودیا ہے ۔اور واقعی تین دن کے بعد اطلاع ملی ۔ کہ دشمن کا بحری بیڑہ راستہ میں غرقہو چکا ہے ۔ تو جو انسان راتوں کو اٹھ کر مانگتا ہے ۔ اللہ رب العزت اس کے لئے دنیا کا جغرافیہ ہی بدل کر رکھ دیتے ہیں ۔ اس کے ہاتھ کیا اٹھ جاتے ہیں اللہ رب العزت تقدیروں کے فیصلے کردیتے ہیں ۔ یہ معمولی بات نہیں ہوتی ۔ یہ بہت بڑی نعمت ہوتی ہے ۔ اس لیے ہمیں اس دل کو بنا نے کی ضرورت ہے ۔ تو دعا ہے اللہ رب العزت ہمیں سچے دل سے توبہ کرنے اور سچے دل سے مانگنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں سلطان صلاح الدین ایوبی جیسا اسلام کا عظیم لیڈر عطا فرما ۔ آمین ثُم آمینیا رب العالمین . Admin_360
Posted on: Sun, 21 Jul 2013 09:54:05 +0000

Trending Topics



>
** Triopo Tr 950 Flash Speedlite Tr950 Supporto Universale Per

Recently Viewed Topics




© 2015