جب میں نے اٹھارہ فٹ کی اونچائی سے - TopicsExpress



          

جب میں نے اٹھارہ فٹ کی اونچائی سے قلابازی کھائی تو اس وقت امریکہ کے ڈاکٹرز نے کہا آپریش کرواؤ. اور شوکت خانم کے ڈاکٹرز کہہ رہے تھے کہ یہ آرام کرنے سے ٹھیک ہو جائے گا. جس طرح کا میرا یہاں علاج ہوا اور جو مجھے یہاں طبی مشورے دیے گئے اس کے لئے میں شوکت خانم کا شکر گزار ہوں کیوں کہ آپریشن تو دور کی بات مجھے تو انجیکشن کی سوئی سے بھی ڈر لگتا ہے. ہر سال شوکت خانم کے خرچے بڑھ جاتے ہیں کیوں کہ ہم جو بھی مشینری یا کینسر کی دوائیں باہر سے خریدتے ہیں ان کی قیمت ہر سال بڑھ جاتی ہے. ایک کینسر ہسپتال میں سب سے زیادہ خرچہ دوائوں کا ہوتا ہے. مجھے فخر ہے پاکستانی قوم پر کہ ہر سال ان کے عطیات بھی بڑھ جاتے ہیں. پوری دنیا میں کہیں بھی شوکت خانم کے علاوہ کوئی پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتال کینسر کا مفت علاج نہیں کرتا. ہم نے اس سال پانچ کروڑ کا ہدف مقرر کیا تھا، جس میں سے تین کروڑ اکٹھا ہو چکا. میں نے اپنے حصے کی ١٠ لاکھ روپے زکات شوکت خانم کو دی ہے. اس کے علاوہ میرا ایک پلاٹ جس کی قیمت تقریباّ ایک کروڑ روپے ہے وہ بھی شوکت خانم کو عطیہ کر دیا ہے siasat.pk/forum/showthread.php?202355-PTI-Chairman-Imran-Khan-Speech
Posted on: Wed, 14 Aug 2013 10:20:29 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015