جو لوگ القائدہ اور اس کی سوچ کی حمایت - TopicsExpress



          

جو لوگ القائدہ اور اس کی سوچ کی حمایت کرتے ہیں ان کو اندازہ نہین کہ یہ راستہ پاکستاان کو کبھی ایک نارمل ملک نہین بننے دے گا۔یہ ایک جنگی چوکی کی شکل اختیار کر لے گا، ایک لا وارث سر زمیں جہاں سے دنیا کے ہر ملک پر حملہ کیا جا سکے اور اس کا مقسوم تیزی سے کراے کے فوجیوں کی بیرک میں تبدیل ہونا ہی ہے جو دنیا کے طالع آزما اپنے لئے استعمال کر سکیں گے ۔ ہمارے جوہری ہتھیار ان کے ہاتھوں میں آجانا ہرگز ناممکن نہیں ۔ یہ تو اس صورت حال کا منطقی نتیجہ ہوگا ۔ایک تربیت یافتہ، منظم رہنماون کے تحت کام کرنے والی فوج کی جگہ یہ ہتھیار ان ہاتھوں میں بالکل پہنچ سکتے ہیں جن کو ان کی ہلاکت خیزی کا نہ اندازہ ہے اور نہ پروا ہے ۔ لیکن اس وقت ہماری افواج ، شاید بوجوہ، ایک نقاب کے پیچھے سے کام کر رہی ہین ۔ اگر وہ چاہین تو ان طالبان اور ان کے صومالی سوڈانی عرب برمی فلپینی اور نہ جانے کہاں کہاں کے جہادیوں کا پردہ فاش کر کے عوام کو اپنے ساتھ لے سکتی ہین ۔ مگر وہ ایسا کیون نہیں کر رہیں ؟کیا وہ مستقبل میں ان سے کچھ کام لینا چاہتی ہیں ؟یہ کھیل اب ہم ختم کر دیں تو ہمارے حق میں اچھا ہو ۔ تب ہم دنیا بھر کو اپنے ساتح لے سکین گے ۔دنیا بھر کے معمولی عام انسانوں کو جن کی زندگیوں کو اس بے مہار گروہ سے خطرہ ہے
Posted on: Mon, 18 Nov 2013 19:39:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015