حسنِ اتفاق۔۔۔ ایک عجیب - TopicsExpress



          

حسنِ اتفاق۔۔۔ ایک عجیب داستان۔۔۔۔۔! اتفاقا جب پاکستان میں جیل توڑے جانے کا واقعہ پیش آیا، انہی دنوں 3دیگر ممالک کی جیلوں پر بھی دھاوے بولے گئے اور سینکڑوں قیدی فرار ہوئے۔ پاکستان، عراق، لیبیا، سعودی عرب۔ مزید حسنِ اتفاق یہ ہوا کہ ان تمام جیلوں میں القائدہ کے تکفیری دہشت گرد زیرِ حراست تھے۔ اور جب یہ سننے میں آیا کہ چاروں جیلوں کو توڑنے کا طریقہ بھی ایک جیسا تھا، تعجب کی انتہا نہیں رہی، حیرانی اور پریشانی نے آ گھیرا، بھلا اتفاق اس طرح کے بھی ہوسکتے ہیں؟ پاکستان میں تو ایک لشکر دندناتا ہوا، اسلحہ کے زیور سے آراستہ، جیل میں روح افزا اور سموسے نوشِ جان کرسکتا ہے، لیکن، عراق، اور وہ بھی ابو غریب جیل، جو امریکہ بہادر کے کی دلیرافواج کی حفاظت میں ہے, ایسی جیل کہ جسکی سکورٹی کو دیکھ کر دیگر ممالک اپنی حساس جیلوں کی سکورٹی ترتیب دیتے ہیں۔۔۔۔ اسے بھی چند مشیں گنوں کی مدد سے توڑا گیا۔۔۔۔ اور پھر سعودی عرب اور لیبیا کی جیلیں۔۔ کیا اتفاقات میں اتنی مشابہت ہوتی ہے؟ یا خدا یہ ماجرا کیا ہے؟ یہ معما آج جا کر حل ہوا، آسٹریا کے روزنامہ جریدے "ڈیرسٹنڈرڈ" نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس نے سارے پردے چاک کردیے اور تمام پردونشینوں کے نام آشکار کردیے، اور لٹیروں کےسب ٹھکانوں کی مخبری کردی۔ اس رپورٹ کے مطابق تمام ممالک میں جیل توڑے جانے کے واقعات کے پیچھے وہاں کی قومی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، اس آپریشن کی نگرانی سعودی وزیرِ خارجہ بندر بن سلطان کر رہا تھا۔ ان تمام ممالک کی ریاستی ایجنسیاں "پالتو۔۔۔۔۔ کی طرح بندر کے فرمان کو پورا کرتی رہیں"۔ جیل سے قیدیوں کو آزاد کروانے سے پہلے ان سے یہ معاہدہ کیا گیا کے انہیں شام بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے بھیجا جائے گا۔ دوسرے لفظوں میں قیدیوں کو مجرم اور گناہ گار کے عہدے سے ترقی دے کر جہادی کا عہدہ دے دیا گیا، اور شام بھیج دیا گیا۔۔ اور یوں شام میں دہشت گردوں کی بغاوت کا نام جہاد بھی پڑ گیا۔ پاکستانی میڈیا کے نام۔۔ تمہیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریکِ جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔ presstv.ir/detail/2013/08/26/320637/persian-gulf-state-behind-alqaeda-agents-escape/ #Pakistan #Syria #Egypt #Politics #Islamabad #Jail #Attack #Iran #Deobandi #Wahabi #Iraq #Urdu #News #Tv #Islam #Sunni #Shia #Rafzi
Posted on: Tue, 27 Aug 2013 11:24:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015