حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت - TopicsExpress



          

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا موت کا فرشتہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا آپ کا رب آپ کو بلارہا ہے۔ یعنی یہ موت کا پیغام تھا۔ یہ سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ملک الموت کو تھپڑ دے مارا۔ ان کی آنکھ باہر نکل آئی۔ ملک الموت اللہ تعالیٰ کی طرف گئے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھ کو درست کیا اور کہا میرے بندے یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف جاؤ اور کہو اگر آپ دنیا کی زندگی چاہتے ہیں تو اپنا ہاتھ بیل کی کمر پر رکھ دیں جتنے بال آپ کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے آپ کی عمر کے اتنے سال بڑھادئیے جائیں گے۔ ملک الموت نے یہ پیام دیا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا: پھر کیا ہوگا؟ ملک الموت نے کہا ’’پھر موت آئیگی‘‘ اس پر موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ’’پھر ابھی موت آجائے‘‘ اور کہا اے رب مجھے بیت المقدس کے قریب ایک پتھر مارنے کے فاصلے پر کردے اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تو تمہیں موسی علیہ السلام کی قبر دکھاتا، جو اس راستے کے قریب سرخ ٹیلے کے پاس ہے۔ ▬oثقلین سواتی o▬
Posted on: Wed, 23 Oct 2013 12:04:40 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015