حضرت عمر رضی اللہ عنہ کاگزر ایک مکان - TopicsExpress



          

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کاگزر ایک مکان کے پاس سے ہوا جہاں ایک مانگنے والا مانگ رہاتھا، بہت بوڑھا ، نابینا شخص ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا بازوپکڑا اور فرمایا ‘ تمہیں کس چیز نے اس حالت پر مجبور کیا ہے جو میں دیکھ رہاہوں؟ کہنے لگا جزیہ میرے ذمہ ہے، ضرورتمند ہوں اور بوڑھا ہوچکا ہوں ، تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ عنہ نے اس کا ہاتھ پکڑا، اپنے گھر لے گئے اور گھر سے کچھ سرفرازفرمایا پھر بیت المال کے خازن کے پاس پیغام بھیجا کہ اس کا اور اس جیسے بوڑھے غیرمسلموں کا خیال رکھو ، اگر ہم نے اس کی جوانی میں اس سے جزیہ وصول کیا پھر بڑھاپے میں اسے بے مدد چھوڑ دیں تواللہ کی قسم! ہم نے انصاف نہیں کیا۔ پھر آپ نے اس شخص کے اور اس جیسے بوڑھے غیر مسلم افراد کے ذمہ سے جزیہ ساقط کردیا۔
Posted on: Mon, 11 Nov 2013 07:16:46 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015