دنیا کی زندگی میں کس طرح خدا نے ناخوش - TopicsExpress



          

دنیا کی زندگی میں کس طرح خدا نے ناخوش گوار چیزوں کے ساتھ خوش گوار چیزیں رکھ دی ہیں۔ جس طرح پھول کے ساتھ کانٹا ہوتا ہے اسی طرح زندگی میں پسندیدہ چیزوں کے ساتھ ناپسندیدہ چیزوں کا جوڑا بھی لگا ہوا ہے۔ موجودہ دنیا میں اس کے سوا کچھ اور ہونا ممکن نہیں۔۔ شکایت کرنا صرف اپنے وقت کو ضائع کرنا ہے۔ یہ دنیا اس ڈھنگ پر بنائی گئی ہے کہ یہاں لازماً شکایت کے مواقع آئیں گے۔ عقل مند آدمی کا کام یہ ہے کہ وہ اس کو بھول جائے۔ وہ شکایت کو نظر انداز کرکے اپنے مقصد کی طرف اپنا سفر جاری رکھے۔ رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں
Posted on: Sun, 08 Sep 2013 20:54:07 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015