دکان دار ایک ماچس کی ڈبی سے آدھی - TopicsExpress



          

دکان دار ایک ماچس کی ڈبی سے آدھی تیلیاں نکال کر پیسے پوری ماچس کے لےگا اور ساتھ ہی دوستو سے تبصرہ کرے گا یہ حکومت بڑی کرپٹ ہے کل تک سائیکل پر گھومنے والا ٹی وی اینکر کسی سے نوٹوں کی بوریاں لے کر سارا دن حکومت کو گالیاں دے گا۔۔، موٹے پیٹ والا سیٹھ ایک روپہ ٹیکس نہیں دے گا اور دوسروں سے کہے گا اس پارٹی سے ملک نہیں چل رہا کاروبار ڈاؤن ہے۔۔، سبزی وال پیسے پورا لے گا اور سڑی ہوئی سبزی دے گا۔۔ کم تولے گا لیکن کہے گا حکومت کرپٹ ہے۔ قصائی پیسے پورا لے گا ہڈیاں تول کے دے گا۔۔ لیکن کرپٹ حکومت ہے۔ اب تو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ گوشت حلال جانور کا ہے یا کتے ، گدھے سور وغیرہ کا۔۔ دودھ والا ، پانی کی بالٹی دودھ میں انڈھیلتے ہوےُ یہی رونا روےُ گا، پا جی حکومت کرپٹ ہے،، سرکاری ڈرائیور سرکار کی گاڑی سے ڈیزل چراےُ گا لیکن گھر جاتے ہوےُ دوستوں سے کہے گا حکومت کرپٹ ہے۔ سکول کا ہیڈ ماسٹر سکول کے عمارت اور فرنیچر کا فنڈ اپنے گھر لے جاےُ گا لیکن ٹاٹ پر بیٹھے بچوں کے سامنے وہ بھی کہے گا حکومت کرپٹ ہے۔ کیا ڈاکٹر، کیا انجینئر اور کیا سرکاری ملازمین اور افسران۔۔۔ سب اپنے ضمیر کو حاضر ناظر جان کے سوچے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ جبکہ پورے معاشرے کا مائنڈ سیٹ ہی یہی ہے. سرکاری ملازم کا رشتہ جائے تو لڑکی والے یقینی بناتے ہیں کہ یہ اوپر سے پیسے بناتا ہے نا.۔۔۔۔ اصل خرابی ہم میں ہے جب ہم اپنی خرابی صحیح کر لیں گے سب صحیح ہو جائے گا
Posted on: Sun, 24 Nov 2013 10:34:25 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015