سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری عبور - TopicsExpress



          

سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، بھارتی فوجی کا کہنا ہے اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا، اسے آج بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ رینجرز ہیڈ کوارٹرز سیالکوٹ میں بھارتی فوجی اہل کار ستیا شیل یادو نے بتایا کہ دریائے جموں توی میں دوران گشت کشتی الٹنے سے وہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔ بھارتی فوجی اہل کار کا کہنا تھا پکڑے جانے کے بعد چناب رینجز نے اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔۔ اور اسے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ چناب رینجرز نے بھارتی فوجی کو چھ اگست کو بجوات سیکٹر سے گرفتار کیا تھا۔
Posted on: Fri, 08 Aug 2014 12:53:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015