شرم تم کو مگر نہیں آتی جن لوگوں کو - TopicsExpress



          

شرم تم کو مگر نہیں آتی جن لوگوں کو شام میں حزب الله کا کردار دیکھ کر مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ حزب الله شام کے معاملے میں 26 ماہ بعد عملی طور پر وارد ہوئی_ اس سے پہلے غیر ملکی مسلح افراد نے شام میں گھس کر سنی عوام کو مشرک، شیعہ کو کافر، عیسائی اور دروز قبائل کو اسدی کتا کہہ کر بےدریغ قتل عام کیا، انکی مساجد اور مذہبی عبادت خانوں کو جلایا، عورتوں/بچوں پر ظلم کیا، یہ بے غیرت لوگ خاموش رہے_ لبنان کے تکفیری چوہے الاسیر کا لبنان کے شہر القصیر پر قبضہ کرنا اور وہاں جا کر تصویریں کھنچوانا کس کو یاد نہیں جب تکفیری اپنے پیجز اور پروفائلز پر اسکی تصویر لگا رہے تھے؟؟ ادھر اسرائیل کے قریب ہونے کی وجہ سے مسلح تکفیری عناصر شام میں سیدہ زینب(س) کے روضۂ مبارک کے قریب ہونے لگے تو انہوں نے ویڈیو پیغامات بھیجے کہ اب اس مرکز کو تباہ کیا جاۓ گا، اور ساتھ ہی مسجد حضرت عمار یاسر(رض) اور روضۂ حضرت حجر ابن عدی(رض) کو ویران کیا، جماعت اسلامی بھی خاموش رہی_ شام کی حکومت کے دشمن شام میں کبھی بھی التحریر اسکوائر جیسا لاکھوں کا اجتماع نہ کر سکے تو باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے لوگوں پر مظالم کر کے ویڈیوز بنائیں اور شامی فوج کے نام سے نشر کیں جنکی حقیقت اس بات پر غور کرنے سے ہی معلوم ہو جاتی ہے کہ اگر یہ ظلم شامی فوج نے کیا تو ویڈیو بنانے والے کو تین سال سے کیوں نہ پکڑ سکی؟؟_ ایسے حالات میں دنیا بھر کے شیعہ اور سنی عوام سے توقع رکھنا کہ وہ تکفیریوں کے خلاف عملی قدم اٹھانے کے بجاۓ صرف زبانی جمع خرچ کریں گے، جیسا فلسطین کے مسئلے پر جماعت اسلامی ساٹھ سال سے کر رہی ہے، تو یہ حماقت ہے_ حزب الله کی طرف سے حضرت زینب(س) کے روضہ کی حفاظت اور حضرت خالد بن ولید(رض) کے روضہ کو تکفیریوں کے قبضے سے صحیح و سالم آزاد کروانا ایسا ہی کارنامہ ہے جیسا فلسطین کے سنی عوام کیلئے اسرائیل سے ٹکرانا اور اپنے سینکڑوں کارکنوں کی قربانی دینا اور اسرائیلی جیلوں میں تشدد برداشت کرنا_ دوسری طرف سب جانتے ہیں کہ عرب اسرائیل جنگوں میں اسد خاندان کا کردار فرنٹ لائن کا رہا ہے، حماس اور حزب الله کی مدد صرف ایران اور شام نے کی ہے، کسی اور خلیجی ریاست نے نہیں کی اور اس کے گواہ حماس اور حزب الله کی قیادت کے بیانات اور مسلہ فلسطین کی تاریخ سے آشنا لوگ ہیں_ 2000 میں لبنان کی آزادی، اس کے بعد حزب الله اسرائیل جنگیں، اور غزہ سے اسرائیل پر فائر کئے جانے والے راکٹس کے ایرانی ہونے سے انکار تجاہل عارفانہ ہے_ ایسے حالات میں حزب الله کی توہین پر جماعت اسلامی جیسوں کی خاموشی شرمناک ہے_
Posted on: Fri, 30 Aug 2013 13:40:17 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015