شیرآدم خور شیر بن گیا - TopicsExpress



          

شیرآدم خور شیر بن گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک نعرہ گونجا کرتا تھا ”دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا“، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اس نعرے کی گونج میں عوام کی پریشانیوں کا ذکر کرتے تھے، وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے، امن و امان قائم کرنے،مہنگائی اور بےروزگاری کوختم کرنے کے وعدئے کر رہے تھے۔ مگر صرف چار ماہ کی قلیل مدت میں پیٹرولیم مصنوعات میں چوتھی بار اضافے اور بجلی کے مہنگا ہونے کے باعث عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ نوازشریف صاحب یکم اکتوبر کو آپکی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہےوہ عام لوگوں کےلیے واقعی ایک تباہ کن معاشی دھماکہ ہے، آپنے معاشی دھماکہ کا وعدہ کیا تھا، آپکا وعدہ پورا ہوا، بقول اسلم رہیسانی کے دھماکہ دھماکہ ہوتا ہے، چاہے وہ قوم کو بدحال ہی کیوں نہ کردئے۔ اب آپکو کسی جلسہ کی بھی ضررورت نہیں کیونکہ شیر کا نعرہ عوام اب سڑکوں پر جمع ہوکر خود لگالینگے بس تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ وہ ایسےکہ”دیکھو دیکھو کون آیا۔ آدم خورشیر آیا“۔ siasat.pk/forum/showthread.php?211677
Posted on: Fri, 04 Oct 2013 01:04:15 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015