شیعہ کلنگ ٹیم کا ایک ممبر آج کربلا سے - TopicsExpress



          

شیعہ کلنگ ٹیم کا ایک ممبر آج کربلا سے واپس آیا ہے۔ اُس نے بہت سے باتیں بتائی سب سے اہم بات جو مجھے لگی وہ یہ کے مولا حسین(ع) اور مولا عباس(ع) کے روضے کے درمیان کے احاطے جسے بین الحرمین کہتے ہیں، وہاں دُنیا کے مشہور سربراہان کی تصاویر لگی تھی صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے بادشاہ اور رہنما کی تصویر لگائی گئی تھی۔ جو کربلا میں حاضری دے چکے ہیں اُن تصاوہر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی اور طالبان دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے شہید بے نظیر بھٹو کی بھی تصویر شامل تھی۔ مجھے یہ سُن کر بطور پاکستانی اچھا لگا۔ عاشورہ کے دن بین الاقوامی کربلا ٹی وی سے اردو اور سندھی زبان میں نوحوں کو نشر کرنا۔ اور پھر شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کا لگنا۔ میرے لیے قابل فخر ہے، دُنیا کو معلوم ہو رہا ہے کے ہم پاکستانی شیعوں کی عزاداری کے حوالے ایک ثقافت ہے۔ ہم خطے میں پہچانے جارہے ہیں۔ ہمارا اہلبیت(ع) سے انداز محبت اب دُنیا کی نظروں میں آرہا ہے۔
Posted on: Mon, 02 Dec 2013 14:44:01 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015