صوبہ خيبرپختونخوا كے وزيراعلیٰ - TopicsExpress



          

صوبہ خيبرپختونخوا كے وزيراعلیٰ پرويزخٹک نے كہا كہ مولانا فضل الرحمان كا اقتدار ميں آنے كا خواب كبھی بھی شرمندہ تعبير نہيں ہوگا، وہ قوم كو بتائيں كہ انہوں نے اتنی جائيداد اور گاڑياں كہاں سے بنائيں۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزيراعلیٰ پرويزخٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان كی سياست اسلامی نہيں بلكہ لوٹ مار پر مبنی ہے، صوبہ خيبرپختونخوا كے عوام باشعورہيں اور اب وہ مولانا كو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفين تحريک انصاف كی مقبوليت سے اب بھی بوكھلاہٹ كا شكار ہيں اور اس لئے اتحاد بنانے پر مجبور ہوگئے ہيں، ہم پر انگلياں اٹھانے والے سابقہ ادوار ميں كرپشن اور لوٹ مار كے سارے ريكارڈ توڑ چكے ہيں ▁ ▂ ▃ ▄ м.ɫ.ζ ▄ ▃ ▂ ▁
Posted on: Mon, 12 Aug 2013 08:36:07 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015