ضمنی انتخابات پی-ٹی-آئی دو اہم - TopicsExpress



          

ضمنی انتخابات پی-ٹی-آئی دو اہم نشستیں ہار گئی۔ پشاور اور میانوالی۔ وجہ پھر وہی ٹکٹوں کی غلط تقسیم۔۔ پشاور میں گل بادشاہ کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے اختلاف تھا اس لئے وہاں سے پی-ٹی-آئی کا ایک امیدوار آزاد حیثیت سے کھڑا ہو گیا اور پی-ٹی-آئی کے ووٹ تقسیم ہو گئے۔ جہاں تک بات ہے میانوالی کی تو آپ لوگوں کو بھیڑ بکریاں تو نہ سمجھیں نا۔ پہلے عام انتخابات میں پی-ٹی-آئی کے انتہائی سرگرم کارکن جو ہر جگہ پی-ٹی-آئی کا دفاع کرتے نظر آتے تھے، انعام اللہ نیازی ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا اور وہاں پارٹی بکھر گئی۔ پھر بھی عمران خان کی وجہ سے وہ سیٹ جیت لی گئی۔ اب عائلہ ملک کے پیچھے لگ کے یہ سیٹ گنوا دی گئی۔ جب عائلہ ملک کی ڈگری مشکوک تھی تو انھیں کیوں نامزد کیا گیا؟ ان کے نا اہل ہونے کے بعد پھر آپ ایک اور بندے کو سامنے لے آتے ہیں نہ کہ انعام اللہ نیازی کو منا لیا جاتا۔ ایک تو عمران خان نے اپنی آبائی نشست چھوڑ دی تھی اور پھر سیلاب کے دوران بھی عمران خان نے وہاں جانا گوارہ نہ کیا۔ لوگ ضرور آپ کو پسند کرتے ہیں وہاں لیں جب آپ ایک کے بعد ایک غلط فیصلہ لیتے جائیں گے تو لوگ کہاں تک برداشت کریں گے؟ میں عام انتخابات میں شکست کے بعد بھی لکھ چکا ہوں کے پی-ٹی-آئی کو ان غلطیوں پر غور کرنا ہوگا اور اب بھی یہی کہتا ہوں۔ اس طرح کے فیصلے اور اندھا اعتماد آپ کو لے نہ ڈوبے۔ پشاور کی شکست کے بارے میں ایک اور بات کہنا چاہوں گا کہ مخالف پارٹیاں اور بکاؤ صحافی یہ تاثر پیدا کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں کہ پی-ٹی-آئی کی حکومت ناکام جا رہی ہے میری نظر میں پی-ٹی-آئی نے تین ماہ میں کئی اچھے کام کیے ہیں جن میں موبائل کورٹس، صحت کے شعبہ میں اصلاحات، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ، احتساب کا نیا قانون، تعلیمی ایمرجنسی، اور ایبٹ آباد کے قریب جدید طرز کے شہر کے قیام کا منصوبہ شامل ہیں۔ لیکن ان سارے کاموں کی کسی لیول پر کوئی تشہیر نہیں کی گئی عوام ان سے بے خبر ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر عمران خان اور پرویز خٹک ایک پریس کانفرنس کرے عوام کو ان کاموں سے بھی آگاہ کر دیتے۔ دوسرا پرویز خٹک بھی کچھ خاندان نواز ثابت ہوئے ہیں وہ پی-ٹی-آئی کے وژن میں فٹ نہیں بیٹھتے۔ اور پھر ڈیرہ اسماعیل جیل حملہ کے بارے میں کئی دن پھلے سے اطلاعات ملنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کرنا نا اہلی ہے Imran Khan (official)
Posted on: Sat, 24 Aug 2013 13:54:28 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015