فریحہ قسط -131 تحریری اپ ڈیٹ Feriha - TopicsExpress



          

فریحہ قسط -131 تحریری اپ ڈیٹ Feriha episode-131 written update لیونت نو بہار سے محمت کو دوبارہ نوکری پر رکھ لینے کی درخواست کرتا ہے ، فریحہ اپنے گھر فون کرتی ہے ، رضا انکل یہ بھانپ کر کے فریحہ نے فون کیا تھا فون رکھ دیتے ہیں ، عامر فریحہ سے پوچھتا ہے تو وہ رونے لگتی ہے ، سحر کے کہنے پر کہ کیا یہ فریحہ کا فون تھا ، رضا انکل فون کی تار کھینچ لیتے ہیں ، محمت ایک بار پھر اپنے خدشات کا اظہار کرتا ہے ، گلسوم کا نام لینے پر ایک دفعہ پھر تلخ کلامی ہوتی ہے ، عامر اور فریحہ اب واپسی کا سوچ رہے ہیں ، نو بہار کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں ، وہ لیونت کو کہتی ہے کہ صنم سے کہو کہ لیونت سے دور رہے ، لارا اور بلینت کی ملاقات ہوتی ہے ، لارا اور جانسو کے جانے کے بعد بلینت صنم سے بات کرنے لگتا ہے ، پیچھے سے لیونت آ جاتا ہے ، بلینت فورا واپس چلا جاتا ہے ، لیونت صنم کو انتباہ کرتا ہے ، جانسو لارا کے سامنے اپنے دورے کا ذکر کرتی ہے اور اپنا پچھتاوا ظاہر کرتی ہے ، عامر اور فریحہ اپنی میزبان خاتون سے وداع لیتے ہیں ، فیصل کے رضا انکل اپنا بزنس ختم کرنا چاہ رہے ہیں ، فیصل آنا کانی سے کام لیتا ہے ، سحر گلسوم کے گھر آتی ہے ، اسکا مقصد ٹوہ لینا ہے ، سحر اسے کوراۓ سے پیسے لیکر کپڑے خریدنے اور اچھی طرح تیار رہنے کا مشورہ دیتی ہے ، سحر اسکی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیتی ہے ، گلسوم اپنے دکھ اسے بتا دیتی ہے ، سحر گلسوم کو خوب ڈرا کر اور اس کے دل میں وسوسے ڈالنے کی کوشش کرتی ہے ، جانسو لارا کے پاس اپنے دکھڑے رو رہی ہوتی ہے تو ہاندے وہاں آجاتی ہے ، سحر گلسوم کو خوب مشوروں سے نوازتی ہے ، جانسو ہاندے کی مایوسی دیکھ کر اسے خود سے تشبیہہ دیتی ہے ، ہاندے یہ بات سن کر ہتھے سے اکھڑ جاتی ہے اور اسے کھری کھری سنا کر اور آئینہ دکھا کر چلی جاتی ہے ، جانسو پر دورہ پڑ جاتا ہے اور وہ چیزیں بکھیرنے لگتی ہے ، لارا اور تولین اسے سنبھالتی ہیں ، چہل قدمی کے دوران محمت عامر کی کار دیکھ لیتا ہے ، در حقیقت فریحہ گھر جانے کی ہمت نہیں پا رہی ، وہ وہاں سے گلسوم کے گھر جاتے ہیں ، رضا انکل محمت کو ٹوک دیتے ہیں ، فریحہ اور عامر گلسوم کے گھر آتے ہیں تو گلسوم اسے گلے لگا لیتی ہے ، سحر خدیجہ پھوپھی کو گلسوم کے گھر کی خبر دیتی ہے ، فریحہ گھر فون کرتی ہے ، محمت فون اٹھاتا ہے مگر فریحہ اس سے بات نہیں کرتی ، گلسوم بھی فریحہ کو سب خبریں بتا دیتی ہے ، فریحہ بھی اسے سب بیتی سنا تی ہے ، ہاندے گھر سے نکلتی ہے تو اسے کوراۓ اپنی کار میں بیٹھا نظر آتا ہے ، وہ کچھ بھی کہے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہے ، جانسو لارا سے ، اور صنم تولین سے معزرت کرتی ہے ، صنم بہانہ کرتی ہے کہ ہم بہت اچھا علاج کرا رہی ہیں ، انکے جانے کے بعد صنم جانسو کو انال کی آمد کا بتاتی ہے ، جانسو کہتی ہے کہ میں انکا سامنا نہیں کر سکتی ، انال رضا انکل سے بد زبانی کرتا ہے ، انکی حالت بگڑنے لگتی ہے ، وہ اپنا سینہ تھام کر گر جاتے ہیں ، انال اپنا کارنامہ صنم کو بتاتا ہے اور صنم اسکی تعریف کرتی ہے ، رضا انکل کو ایمبو لینس میں منتقل کیا جاتا ہے ، گلسوم کو خدیجہ پھپھو فون کر کے رضا انکل کی طبیعت سے آگاہ کرتی ہیں ، گلسوم فریحہ کو بتاتی ہے ، عامر فریحہ اور گلسوم ہسپتال کی جانب جاتے ہیں ، خدیجہ پھپھو بھی ہسپتال میں بے دم ہوجاتی ہیں ، اسی وقت فریحہ لوگ بھی پہنچتے ہیں ، فریحہ کھڑکی کے آگے کھڑی ہوجاتی ہے ، محمت اسکے پیچھے کھڑا ہوتا ہے ، رضا انکل کی سانسیں رکنے لگتی ہیں ، انہیں بجلی کے جھٹکے دئے جا رہے ہیں ، فریحہ انہیں پکارتی ہے ،
Posted on: Sat, 09 Nov 2013 18:43:25 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015