فوجی انسان نہیں ہوتا. جانور ہوتا ہے - TopicsExpress



          

فوجی انسان نہیں ہوتا. جانور ہوتا ہے جسے درد نہیں ہوتا. مشین ہوتا ہے جسے آگ میں پھینک دو. یا دھوپ میں پڑا رہنے دو وہ ماتھے پر شکن بھی نہیں لا سکتا. کام ٹھیک نہ کرنے پر چاہو تو ٹھڈا مار دو باہر پھینک دو نئی مشین لے آؤ. چاہو تو توڑ کر پھینک دو. ٹوٹ جائے تو افسوس کیسا. نئی آجائے گی. پھینک دو ہاتھ پاؤں باندھ کر سرحد پر. منع کردو قانون بنادو کہ گولیاں کھاتے رہنا. جواب نہ دینا. آجائے لاش تو ایسا کیا کارنامہ کر دیا. ماں باپ کو تو عادت تھی اسکے نہ ہونے کی. پیسے لیتا تھا احسان نہیں کرتا تھا کسی پر. اسکی بیوہ کا مت سوچو. ایک بیٹا ہے تو سہی اسکے پاس ایک سال کا. اکیلی کہاں ہے. مشینوں کے خاندان بھی مشین ہوتے ہیں. ان میں کیسے جذبات کیسی خوشی کیسا دکھ. . . . . . (نوبل پرائز حاصل کرنے کے لئے رال ٹپکاتے بے رحم سیاستدانوں کا نظریہ) Words by a friend of mine... and i agree with her words so sharing here for you. -SEPOY-
Posted on: Thu, 22 Aug 2013 16:33:11 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015