فیس بک پر جہاں ہم کو نئے نئے دوست - TopicsExpress



          

فیس بک پر جہاں ہم کو نئے نئے دوست ملتے ہیں ،نیا دیکھنے اور سیکھنے کو ملتا ہے وہیں اس نے ہم کو اپنوں سے دور کردیا ہے اب تو یہ حال ہے کہ ہماری ہر بات نیٹ سے شروع ہو کر نیٹ پر ہی ختم ہوجاتی ۔لڑکی ہو یا لڑکا سکول،کالج،اکیڈمی،یونیورسٹی تک سب الگ الگ نیٹ پر چیٹنگ،میسج بھی مصروف نظر آتے ہیں اور اگر کوئی دوست ملنے آجائے تو وہ منہ کی طرف دیکھتا رہتا ہے کہ کب یہ فری ہو اور اطمینان سے مجھ سے بات کرے. یہ ہی حال گھر پر ہوتا ہے جب ماں باپ،بہن بھائی بات کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور ہم لوگ چیٹنگ میں مصروف. ہمیں نیٹ استعمال کرنا چایئے لیکن ہماری اولین چوائس اپنوں کو وقت دینا ہونا چاہئے اور بعد میں نیٹ،یہ نہیں کہ فل ٹائم نیٹ اور بس سلام دعا اپنوں کے ساتھ۔ ۔اگر آج ہم اپنوں کو ٹائم نہیں دیں گے تو کل کو ہمیں گلہ کرنے کا کوئی حق نہیں کہ ہم تنہا رہ گئے آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں ؟
Posted on: Fri, 20 Sep 2013 09:40:42 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015