لاہور میں بھتہ خھوروں نے ایک پراپرٹی - TopicsExpress



          

لاہور میں بھتہ خھوروں نے ایک پراپرٹی ڈیلر سے ٢ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور پیسے نہ دینے پر ڈیلر کے بیٹے کو اغوا کر کے جان سے مار دینے اور بعد میں لاش واپس لینے کے لئے ١٠ لاکھ روپے ادائیگی کی شرط رکھنے کی دھمکی دی ہے.. یہ مطالبہ ایک معروف اشتہاری ملزم ندیم کی طرف سے کیا گیا ہے. لاہور شہر میں رواں ہفتے میں بھتہ خوری کا یہ چوتھا واقعہ سامنے آیا ہے. کراچی میں لنڈا بازار میں بھی ملنے والی بھتہ کی پرچیوں میں اضافہ ہو گیا ہے. لنڈا بازار جو کہ غریبوں کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کی آخری پناہ گاہ ہے لیکن بھتہ خور یہاں بھی پہنچ گئے ہیں. بھتہ خوری جس نے شہر کی تمام مارکیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن رمضان کے مہینے میں ان پرچیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے. لنڈا بازار میں دکاندار اور ٹھیلا لگانے والے دونوں ہی قانون نافظ کرنے والے اداروں سے نالاں ہیں. اگر لنڈا بازار کو ان بھتہ خوروں سے نہ بچایا گیا تو شہریوں کو اس سستے بازار کی سہولت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا.
Posted on: Thu, 25 Jul 2013 23:02:57 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015