لوڈو کھیلتے ہوئے اس بات کا کتنا - TopicsExpress



          

لوڈو کھیلتے ہوئے اس بات کا کتنا امکان ہوتا ہے کہ ایک شخص کا ہمیشہ چھ ہی آئے گا جبکہ دوسرا ہمیشہ سانپ سے ڈسا جائے گا !ایسا نہیں ہوتا ، Probability Theoryہمیں یہ بتاتی ہے کہ اگر کسی ریوالور کے چیمبر میں ایک گولی ہو اور کوئی شخص اس کا چیمبر گھما کر ریوالور اپنی کنپٹی پر رکھ کر ٹریگر دبائے تو اس بات کا کتنا امکان ہے کہ پہلے دفعہ میں ہی اس کی کھوپڑی اڑ جائے گی ! زندگی لامتناہی امکانات کا نام ہے ، ممکن ہے ایک فوجی کو جنگی محاذ پر لڑتے ہوئے خراش بھی نہ آئے اور جب وہ چٹھی پر گھر آئے تو کیلے کے چھلکے سے پھسل کر ٹانگ تڑوا بیٹھے اورہمیشہ احتیاط سے سڑک پار کرنے والا شخص بھی کسی حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔ان تمام باتوں کے لا محدود امکانات موجود ہیں مگر Probabilityکے مطابق احتیاط سے سڑک پار کرنے والے لوگ ان لوگوں کے مقابلے میں حادثے کا کم شکار ہوں گے جو لا پرواہی سے سڑک پار کرتے ہیں ۔ تاہم حادثے کی شرح کو صفر نہیں کیا جا سکتا چاہے جتنی مرضی احتیاط برت لی جائے مگر Limitکے قانون کے مطابق اسے صفر کے قریب لا کر حادثے کے امکان کو محدود کیا جا سکتا ہے ۔ ہماری زندگی میں ہر قسم کے حادثات رونما ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کا امکان موجود رہتا ہے مگر ان حادثات کے امکانات کو باریک بینی سے کی گئی منصوبہ بندی اور احتیاط سے محدود کیا جا سکتا ہے ۔لوگ پاکستان سے کینیڈا کیوں منتقل ہوتے ہیں اس لئے کہ وہاں کی حکومت نے انسانوں کی زندگی میں رونما ہونے والے ”بد قسمت“ واقعات کے امکانات کو محدود کر رکھا ہے ۔ یاسر پیرزادہ
Posted on: Wed, 26 Jun 2013 03:34:16 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015